گلستان جوہر میں زہریلی گیس سے مزدوروں کی دم گھٹ کر موت

Accidental Deaths خبریں

گلستان جوہر میں زہریلی گیس سے مزدوروں کی دم گھٹ کر موت
Accidental DeathsZoherial GasConstruction Site
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 40%
  • Publisher: 53%

گلستان جوہر میں زیر تعمیر عمارت کے زیر زمین ٹینک میں زہریلی گیس کی وجہ سے 2 مزدور مر گئے جبکہ 3 بے ہوش ہو گئے۔

گلستان جوہر میں زیر تعمیر عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں زہریلی گیس سے دم گھٹ کر 2 مزدور جاں بحق جبکہ 3 بے ہوش ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا ، ریسکیو 1122 اور شارع فیصل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر بے ہوش ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال پہنچایا، اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ گلستان جوہر بلاک 18 میں گزشتہ 2 سال سے زیر تعمیر عمارت کے زیر زمین ٹینک کے ڈھکن کو صفائی کی غرض سے ہٹایا تو معمولی سے دھماکا ہوا

جبکہ ٹینک میں کچھ فٹ تک پانی بھی موجود بتایا جاتا ہے۔ بعد ازاں ٹینک کی صفائی کے لیے 2 مزدور نیچے اترے تو وہ ٹینک میں پھیلی ہوئی زہریلی گیس سے متاثر ہوگئے۔ فیصل گل نے بتایا کہ شبہ ہے کہ دونوں مزدور زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں اور انھیں نکالنے کے لیے جانے والے دیگر تینوں مزدور بھی ٹینک میں موجود زہریلی گیس کے باعث متاثر ہو کر بے ہوش ہوگئے جنھیں بعدازاں ریسکیو کر کے فوری طور پر گلستان جوہر میں قائم نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زیر زمین ٹینک میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق مزدورں کی شناخت 40 سالہ معید اور 30 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جبکہ دیگر 3 مزدورں 20 سالہ سرتاج ، 25 سالہ حیدر اور 27 سالہ نارین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ بے ہوش افراد میں 2 کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ متوفین کی لاشیں بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ بے ہوش افراد کی طبعیت بہتر ہونے پر ان کے بیانات قلمبند کیے جائینگے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

Accidental Deaths Zoherial Gas Construction Site Rescue Operations Police Investigation

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پھنس گئے بچے کی وفات: لفٹ روکنے کی کوشش کے باوجودپھنس گئے بچے کی وفات: لفٹ روکنے کی کوشش کے باوجودگلستان جوہر بلاک 19 میں رہائشی عمارت کی لفٹ میں 10 سالہ کریم نے اپنی زندگی کو بچانے کی کوشش کے باوجود وہ پھنس گیا اور وفات پذیر ہو گیا۔
مزید پڑھ »

امریکی صدر نے 37 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیاامریکی صدر نے 37 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیاامریکی صدر جو بائیڈن نے سزائے موت کے 40 قیدیوں میں سے 37 قیدیوں کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھ »

چین میں موت کی سزا پھر سے تصدیقچین میں موت کی سزا پھر سے تصدیقیوی ہوئی اینگ، 60 سال کی عمر کی عورت کو 17 سے زائد بچوں کو چوری کر کے اور انہیں فروخت کر کے موت کی سزا سنائی گئی۔
مزید پڑھ »

یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم گرفتاریونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم گرفتارگجرات سے گرفتار سلیم اختر 28لاکھ روپے لے کر رحمان علی کو یورپ بھجوانے کا اہتمام کرتا ہے لیکن کشتی حادثے میں رحمان علی کی موت ہو جاتی ہے
مزید پڑھ »

پاکستان کا آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہپاکستان کا آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہبجلی کی طلب میں کمی کی وجہ سے اس وقت ملک میں گیس کی فراوانی ہوچکی ہے
مزید پڑھ »

ٹوئسٹنگ مساج مشہور تھائی گلوکارہ کی موت کی وجہ بن گیاٹوئسٹنگ مساج مشہور تھائی گلوکارہ کی موت کی وجہ بن گیامساج کے دوران گلوکارہ کی گردن میں ہرنی ایٹڈ اسپائن ڈسک ہل کر سلپ ہوگئی جس سے انکی موت واقع ہوئی، ڈاکٹرز
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-13 22:33:00