آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کو برابر حقوق حاصل ہیں، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ کا کہنا ہے کہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کو برابر حقوق حاصل ہیں۔
لاہور میں تیسری 3 روزہ وومن ججز کے اختتامی سیشن سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ خواتین ججز کانفرنس کا انعقاد ہم سب کے لیے باعث فخر ہے، معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جارہا ہے جب کہ نوکریوں کے لیے خواتین کا خصوصی کوٹہ مختص ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں 50 برس سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہیں تاہم زندگی کے ہر شعبےمیں خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جج بننے کے بعد خواتین ججز کا رویہ بھی مرد ججز جیسا ہوجاتا ہے،خواتین ججز نے پیچیدہ مقدمات میں قانون کے مطابق فیصلے دے کر صلاحیتوں کو منوایا، خواتین ججز ذہنی دباؤ سے آزاد ہوکر اپنا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں جب کہ قرآن پاک میں بار بار انصاف کی فراہمی کی تلقین کی گئی ہے، اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کے ساتھ محبت کرتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اعلیٰ عدلیہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، چیف جسٹس | Abb Takk News
مزید پڑھ »
آرمی چیف کے تقرر وتوسیع کے حوالے سے پارلیمان میں اتفاق رائے بہتر ہوگا، وزیر خارجہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آرمی چیف کے تقرر
مزید پڑھ »
آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کے 6 وکٹوں پر 96 رنزپاکستان کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید کتنے رنز درکار ہیں؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates PAKvAUS AUSvPAK AUSvsPAK
مزید پڑھ »
’وزیر اعظم نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دیں‘معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
مزید پڑھ »
’وزیر اعظم نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دیں‘’وزیر اعظم نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دیں‘ Dr_FirdousPTI pid_gov PTIofficial
مزید پڑھ »