لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔ لاہور میں تیسری خواتین ججز کانفرنس سے چیف جسٹس آف پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ خوات
ین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، خواتین کی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کانفرنس سے خواتین کی قانون کے شعبے میں حوصلہ افزائی ہوگی، ضلعی عدالتوں میں 300 سے زائد خواتین ججز خدمات انجام دے رہی ہیں، معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، ہمیں بھی زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا، عدلیہ خواتین کے تحفظ، انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی خواتین ججز کی تعیناتی جلد ہوگی، جج بننے کے بعد خواتین ججز کا رویہ بھی مرد ججز کی طرح ہو جاتا ہے، وقت کے ساتھ خواتین اور مرد ججز کا فرق ختم ہو جائے گا، خواتین ججز ذہنی تناؤ سے آزاد رہ کر اپنا کام کریں، لیکن جرائم کے مقدمات میں خواتین ججز سخت الفاظ سے گریز کریں۔ آصف سعید کھوسہ نے خطاب میں کہا کہ جب انسانوں میں فیصلہ کرو تو انصاف سے کرو، امانت والوں کو ان کی امانتیں لوٹا دو، قرآن میں بار بار انصاف فراہمی کی تلقین کی گئی ہے، اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، عدالتیں 50 سال سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقریری کےلئے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوریاعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقریری کےلئے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوری مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
عدلیہ میں مزید خواتین ججز کی شمولیت یقینی بنارہے ہیں، جسٹس گلزار احمدعدلیہ میں مزید خواتین ججز کی شمولیت یقینی بنارہے ہیں، جسٹس گلزار احمد تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
وزیر اعلیٰ پنجاب کی چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات ، چینی صنعتوں کے قیام کیلئے ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائیوزیر اعلیٰ پنجاب کی چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات ، چینی صنعتوں کے قیام کیلئے ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی UsmanAKBuzdar PTIofficial GOPunjabPK MoIB_Official Chinese Investors Industries Facilities
مزید پڑھ »
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقاتوزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ImranKhanPTI GOPunjabPK UsmanAKBuzdar
مزید پڑھ »
لاہور سنسنی خیز اسکینڈل، وزیر اور اعلیٰ حکام کی خوشی کیلئے بچیوں کی شادیوں کا انکشافلاہور سنسنی خیز اسکینڈل، وزیر اور اعلیٰ حکام کی خوشی کیلئے بچیوں کی شادیوں کا انکشاف ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
تھانوں میں عام آدمی کی داد رسی کے لیے پولیس کو فعال ہونا ہے: وزیر اعلیٰ پنجابوزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آئی جی پنجاب کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں امن وا مان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھ »