جسٹس عمر سیال نے آئینی بینچ کمیٹی کے سربراہ جسٹس کریم خان آغا کو خط لکھ کرآگاہ کردیا
سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عمر سیال نے بینچز کی تشکیل کے طریقہ کار سے اختلاف کرتے ہوئے عدالت عالیہ کے آئینی بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے اور آئینی بینچ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس کریم خان آغا کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عمر سیال نے بینچ کے سربراہ کو خط میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن کا شکر گزار ہوں، مجھے اس قابل سمجھا اور آئینی بینچ کا رکن بنایا، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے اور صوبے کی عدلیہ میں بہترین کام کرنے والے ججوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا ہر ساتھی جج اپنے کام میں ماہر اور نہایت ہی قابل ہے، میری رائے میں تمام ججوں کو آئینی مقدمات کی سماعت کرنی چاہیے، اگر یہ ممکن نہیں ہے تو یہ آئینی بینچز سنیارٹی کے اصولوں پر بنائے جاتے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچز کے لیے ججوں کے ناموں پر اختلاف کیا ہے، ججوں کے انتخاب میں چیف جسٹس کی رائے کو فوقیت حاصل ہونی چاہیے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ججوں کی تقرری میں انتظامیہ کے کردار کا تاثر انتہائی خطرناک ہے، کسی بھی وجہ سے ججوں کے انتخاب میں انتظامیہ کا اکثریتی کردار شامل ہوگیا ہے، یہ صورت حال جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا دیتی ہے۔اسلام آباد بلیو ایریا سے 450 مظاہرین گرفتار، بشری بی بی اور وزیراعلیٰ کے پی کی گرفتاری کا بھی امکاناسلام آباد بلیو ایریا سے 450...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کی نامزدگی کر دیسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کےکے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے: ذرائع
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرتصوبائی حکومت یا وفاق یا ادارے کو کسی بھی کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بینچ سنے گا، جسٹس صلاح الدین
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلبچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوگا
مزید پڑھ »
جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقررچیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت سے فیصلہ کیا گیا، 60 دن کے لیے7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دیدیا گیا
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ: ججز نے آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلیعدالت نے نیب نوٹس، اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے، تحفظ فراہم کرنےاور دیگرکیسزکی سماعت سے معذرت کرلی
مزید پڑھ »
شراب کو مشروب مشرق کی بوتل میں ڈالنے سے حیثیت بدل نہیں جاتی، سندھ ہائیکورٹسندھ ہائیکورٹ میں کراچی چیمبرآف کامرس کی عمارت کی ملکیت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی
مزید پڑھ »