سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چیمبرآف کامرس کی عمارت کی ملکیت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چیمبر آف کامرس کی عمارت کی ملکیت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کردی۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو کراچی چیمبر آف کامرس کی عمارت کی ملکیت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ظفر راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ بہتر ہے کہ معاملے کی مزید سماعت آئینی بینچ کے روبرو کی جائے۔ کراچی چیمبر کے وکیل خالد جاوید نے موقف اپنایا کہ متروکہ املاک کے بارے میں 2008سے بل زیر التوا ہے۔ اپنی من پسند آئینی ترامیم بھی راتوں رات منظور کرلیتے ہیں۔ جس قانون کے تحت چیمبر کی عمارت متروکہ املاک میں شامل کی گئی اس قانون میں اپیل کا حق نہیں...
سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم اس سلسلے میں نئی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شراب کو مشروب مشرق کی بوتل میں ڈال دینے سے اس کی حیثیت نہیں بدل جاتی۔ ایسی قانون سازی کی جائے جو معاملات کو حل کی طرف لے جائے۔ عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر کے لیئے ملتوی کردی۔Nov 11, 2024 06:30 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لندن میں بدتمیزیاں، جواب پاکستان میںلندن کی سڑکوں پر کی جانے والی بدتمیزی پاکستان میں پسند نہیں کی جاتی۔
مزید پڑھ »
26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو نوٹسآپ لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ترمیم نہیں لائی جاسکتی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
مزید پڑھ »
26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج، کالعدم قرار دینے کی استدعا26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج، کالعدم قرار دینے کی استدعا
مزید پڑھ »
ٹرمپ نے سی آئی اے سربراہ سمیت ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اور اسرائیل کیلئے سفیر نامزد کردیاڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
مزید پڑھ »
صدارتی انتخابات: کروڑوں امریکیوں نے الیکشن سے 2 روز قبل ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیاامریکی انتخابات میں ووٹرز کو الیکشن کے دن سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوتی ہے
مزید پڑھ »
اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ عمران خان کو زچ کرنے کیلئے لایا گیا ہے: شیر افضل مروتہمیں ان سے نرمی کی توقع نہیں ہے، ہم کسی غلط فہمی میں نہیں ہیں کہ کوئی انسانی رمق ہمیں دیکھنے کو ملے گی: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »