آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی تنزلی، اسمتھ کی 4 درجے ترقی کیساتھ دوسری پوزیشن ICCRanking Ashes2023 SteveSmith BabarAzam ExpressNews
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا، بابراعظم کی مزید ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 882 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چار درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، انہوں نے ایشز سیریز کے مسلسل دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 110 جبکہ دوسری اننگز میں 34 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو دوسری فتح سے ہمکنار کروایا۔
فہرست میں آسٹریلیا کے مارنو لبوشین 873 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کینگروز کے ہی بیٹر ٹریوس ہیڈ 872 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔اسی طرح انگلش بیٹر جو روٹ 4 درجے تنزلی کے بعد پانچویں جبکہ کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 862 ہے۔ ٹاپ 10 ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف سیریز میں اِن ایکشن ہوں گے، وہ ایک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارت کے روی ایشون 860 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔دوسری جانب ون ڈے میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے، وہ بدستور 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ فخر زمان اور امام الحق تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے جبکہ محمد رضوان اور کپتان بابراعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذکا اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت، پی سی بی نے اعلامیہ جاری کر کے ڈیلیٹ کر دیالاہور: (ویب ڈیسک) ممکنہ چیئرمین پی سی بی ذکااشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلان کرنے کے بعد پریس ریلیز ڈیلیٹ کردی گئی۔
مزید پڑھ »
آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کا معاملہ بھی متنازع ہوگیاپی سی بی نے پہلے اعلامیے میں سلمان نصیر اور ذکا اشرف کے نام پیش کیے لیکن کچھ دیر بعد ہی جاری کردہ اعلامیہ واپس لے لیا
مزید پڑھ »
پی سی بی نے ذکا اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلامیہ واپس لے لیا - ایکسپریس اردوپی سی بی نے ذکا اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلامیہ واپس لے لیا مزید پڑھیں: ExpressNews
مزید پڑھ »
لنکا لیگ؛ بابراعظم کا جوئے کی تشہیر سے صاف انکار - ایکسپریس اردولنکا لیگ؛ بابراعظم کا جوئے کی تشہیر سے صاف انکار - ExpressNews LPL2023 BabarAzam Advertisement Cricket saleemkhaliq
مزید پڑھ »
زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہرہرارے : ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں سکاٹ لینڈ نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
مزید پڑھ »