آرمی بغیرکمانڈہوئی توذمہ دارکون ہوگا،حکومت کل تک حل نکالے،چیف جسٹس

پاکستان خبریں خبریں

آرمی بغیرکمانڈہوئی توذمہ دارکون ہوگا،حکومت کل تک حل نکالے،چیف جسٹس
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 74 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 51%

سپریم کورٹ میں آرمی چيف کی مدت ملازمت ميں توسيع کيس کی ايک اور اہم سماعت بدھ کے روز ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نئے نوٹیفکیشن میں غلطیوں پر حکومت کی سخت سرزنش کی

سپریم کورٹ میں آرمی چيف کی مدت ملازمت ميں توسيع کيس کی ايک اور اہم سماعت بدھ کے روز ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نئے نوٹیفکیشن میں غلطیوں پر حکومت کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ حکومت کے پاس کل تک کا وقت ہے وہ کوئی حل نکال لے۔

عدالت ميں آرمی چیف کی تعیناتی کا نیا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کرديا گيا۔ اٹارني جنرل نے بتايا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کل رات بارہ بجے ختم ہوگی، آرمی چیف کو مدت مکمل ہونے پر دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کنونشن شاید اس وقت آتے ہیں جب قانون میں خلاء ہو، توقع ہے آپ کے دلائل سے خلاء ختم ہو جائے گا۔ چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ اگر آرمی چیف کو دوبارہ تعینات کیا ہے تو صاف...

اٹارنی جنرل نے کہا کہ جو سمری صدر کو بھجوائی گئی تھی اس میں آئین کے آرٹیکل 243 کا ذکر ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ سمری کے مطابق وزیراعظم نے توسیع کی سفارش ہی نہیں کی،سفارش نئی تقرری کی تھی لیکن نوٹیفکیشن توسیع کا ہے،کیا کسی نے سمری اور نوٹیفکيشن پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی،کل ہی سمری گئی اور منظور بھی ہوگئی،آرٹیکل 243 کے تحت تعیناتی ہوتی ہے توسیع نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سمری میں لکھا ہے کہ 29 نومبرکوجنرل باجوہ ریٹائرہوجائیں گے،حکومت کہتی ہے کہ جنرل باجوہ ریٹائر ہورہے ہیں،اٹارنی جنرل کہتے ہیں کہ جنرل کبھی ریٹائر نہیں ہوتا،عدالت کے ساتھ ایک اور صاف بات کریں،جو اسٹاف کا حصہ نہیں وہ آرمی چیف کیسے بن سکتا ہے،دوبارہ تعیناتی کا مطلب ہے کہ پہلے تعیناتی ختم ہوگئی،پاک فوج کا معاشرے میں بہت احترام ہے،وزارت قانون اور کابینہ ڈويژن کم ازکم سمری اور نوٹیفکیشن تو پڑھیں،فوجیوں نے خود آ کر تو سمری نہیں ڈرافٹ کرنی...

عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ ريمارکس ديئے کہ جس سیکشن 255 میں کل ترمیم کی گئی وہ آرمی چیف سے متعلق ہے ہی نہیں۔ رولز آرمی ایکٹ کی دفعہ 176 اے کے تحت بنائے گئے۔ آرمی ایکٹ میں صرف یہ لکھا ہے کہ آرمی چیف فوج کی کمانڈ کریں گے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

SAMAATV /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آرمی بغیرکمانڈہوئی توزمہ دارکون ہوگا،حکومت کل تک حل نکالے،چیف جسٹسآرمی بغیرکمانڈہوئی توزمہ دارکون ہوگا،حکومت کل تک حل نکالے،چیف جسٹسسپریم کورٹ میں آرمی چيف کی مدت ملازمت ميں توسيع کيس کی ايک اور اہم سماعت بدھ کے روز ہوئی ۔ اٹارنی جنرل نے کابینہ کی منظور کردہ نئی سمری پیش کی۔ چيف جسٹس نے ريمارکس ديئے کہ کابینہ نے غلطیوں کی نشاندہی کو تسلیم کرلیا
مزید پڑھ »

آرمی چیف مدت ملازمت کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی | Abb Takk Newsآرمی چیف مدت ملازمت کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی | Abb Takk News
مزید پڑھ »

’10، 10 سال تک توسیع لی گئی لیکن کسی نے پوچھا تک نہیں‘’10، 10 سال تک توسیع لی گئی لیکن کسی نے پوچھا تک نہیں‘پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک کے آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ انتہائی اہم ہے اور ماضی میں جرنیل خود کو توسیع دیتے رہے اور کسی نے پوچھا تک نہیں۔
مزید پڑھ »

مدت ملازمت کیس، سماعت کل تک ملتویمدت ملازمت کیس، سماعت کل تک ملتویمدت ملازمت کیس، سماعت کل تک ملتوی تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-07 06:18:44