مدت ملازمت کیس، سماعت کل تک ملتوی تفصيلات جانئے: DailyJang
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آرمی چیف کی تعیناتی اور مدت 1975ء کے کنونشن کے تحت ہے، آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی سے متعلق عدالت کو مطمئن کروں گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم آپ کو اجازت دیتے ہیں کہ جو بولنا چاہتے ہیں بولیں، پھر ہم قانونی نکات پر بات کریں گے، ہم آپ کے دلائل کی تعریف کرتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم ان رولز اور ریگولیشن کو پڑھتے ہیں، جو کہنا ہے کہیں، ایک ایک لفظ نوٹ کر رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف میں اسٹاف کا مطلب کیا ہے، خالی چیف آف آرمی بھی تو ہوسکتا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں کہ آرمی ایکٹ میں کہاں لکھا ہے کہ اچھے افسر کو توسیع دے دیں۔جسٹس منصور نے کہا کہ 176 میں تو صرف رولز ہیں، اچھا کام کرنے والے افسران کی مدت میں توسیع کا ذکر نہیں۔ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے انہیں جواب دیا کہ فوج کوئی جمہوری ادارہ نہیں ہے، دنیا بھر میں فوج کمانڈ پر ہی چلتی ہے۔اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ میں آرمی رولز اینڈ ریگولیشن پڑھ کر سنائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف فوجی معاملات پر حکومت کا مشیر بھی ہوتا ہے، فوج کے نظم و نسق کی ذمے داری بھی آرمی چیف پر عائد ہوتی ہے، ہم فوج کے سارے ریگولیشنز دیکھ رہے ہیں تاکہ آپ کے دلائل کو سراہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکشن 255 کو احتیاط سے پڑھیں، آپ کے کیس کا سارا دارومدار اس پر ہے، ریٹائرڈ افسران کو آرمی رولز میں سزا نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس معاملہ چیف آف دی آرمی اسٹاف سے متعلق ہے، آرمی چیف کو صدر وزیرِ اعظم کی سفارش پر تعینات کرتا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آرمی چیف 29 نومبر کو تعینات ہوئے تھے، اس کا مطلب ہے کہ آرمی چیف کی مدت 28 اور 29 نومبر کی درمیانی شب ختم ہو رہی ہے، پھر تو اس کیس کا فوری فیصلہ ہونا چاہیے۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کل ہم نے جو نکات اٹھائے آپ نے انہیں تسلیم کیا، اسی لیے آپ نے انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس: سماعت آج ہوگیعدالت کی جانب سے آرمی چیف کو باضابطہ طور پر فریق بناتے ہوئے جنرل قمر باجوہ، وزارتِ دفاع اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس: سماعت ملتویآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس: سماعت ملتوی
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس: سماعت ملتویآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس: سماعت ملتوی Read News Pakistan SupremeCourtOfPakistan COAS ArmyChief QamarJavedBajwa pid_gov MoIB_Official OfficialDGISPR QamarJavedBajwa
مزید پڑھ »
آرمی چیف مدت ملازمت کیس کی سماعت شروع | Abb Takk News
مزید پڑھ »
آرمی چیف مدت ملازمت کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی | Abb Takk News
مزید پڑھ »