آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس: سماعت ملتوی
سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع یا دوبارہ تقرری کیس کی سماعت آج پھر سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہو رہی ہے۔ آرمی چیف کی دوبارہ تقرری یا مدت ملازمت میں توسیع کا حکومتی نوٹی فیکشن معطل کرتے ہوئے آرمی چیف کو آج سماعت کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ کے دیگر معزز ممبران میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہیں۔ گزشتہ ہونے والی سماعت میں درخواست گزار کی جانب سے ہاتھ سے لکھی گئی تحریر کے ذریعے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہاتھ سے لکھی درخواست کیساتھ کوئی بیان حلفی نہیں، معلوم نہیں مقدمہ آزادانہ طور پر واپس لیا جا رہا ہے یا...
عدالت نے قرار دیا کہ اٹارنی جنرل آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع یا نئی تعیناتی کا قانونی جواز فراہم نہیں کر سکے۔ کیس میں اٹھنے والے تمام نکات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں عدالت سے آرمی چیف کی توسیع کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے اسے مفاد عامہ کا کیس قرار دیتے ہوئے درخواست کو از خود نوٹس میں تبدیل کر دیا۔
سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نے عدالت کو بتایا کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری ہو چکا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ وہ صدر کی منظوری اور نوٹی فکیشن دکھائیں۔ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کی صدر کو سفارش عدالت میں پیش کی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیرِ اعظم کو آرمی چیف تعینات کرنے کا اختیار نہیں، یہ صدر کا اختیار ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ آرمی رولز کے تحت صرف ریٹائرمنٹ کو عارضی طور پر معطل کیا جا سکتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کو جیورسٹ فیڈریشن نے چیلنج کیا۔ ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کے توسط سے یہ درخواست سپریم کورٹ پاکستان میں درخواست دائر کی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر کو ریٹائر ہونا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکشن معطلآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکشن معطل COAS SupremeCourt
مزید پڑھ »
کابینہ اجلاس، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری منظوروفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری منظور کرلی گئی........
مزید پڑھ »
پشاورہائیکورٹ،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کو ارسالپشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف
مزید پڑھ »
وفاقی کابینہ کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کی منظوریتازہ ترین۔۔۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مدت میں توسیع کےخلاف درخواست کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »