بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے بینچ کی تشکیل درست نہیں، حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر علی ظفر
آرٹیکل 63 اے تشریح کیس: عمران خان کے بینچ پر تحفظات، پی ٹی آئی وکیل نے سماعت کا بائیکاٹ کردیاسپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے کیس میں عمران خان کے تحفظات کے بینچ پر تحفظات کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کا بائیکاٹ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود ویڈیو لنک پر پیش ہونے کی استدعا کی ہے، پہلے معلوم ہو جائے کہ بانی پی ٹی آئی کو خود دلائل کی اجازت ملتی ہے یا نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات آزادانہ نہیں ہوئی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے کونسی خفیہ باتیں کرنا تھیں، آپ نے صرف آئینی معاملے پر بات کرنا تھی، علی ظفر صاحب، آپ بلا جواز قسم کی استدعا کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے آپ سیاسی گفتگو کررہے ہیں تاکہ کل سرخی لگے، جس پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا آج بھی اخبار کی ایک سرخی ہےکہ آئینی ترمیم 25 اکتوبر سے قبل لازمی ہے، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہمیں اس بات کا معلوم نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرٹیکل 63 اے پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل کی لارجر بینچ کو دھمکیباہر پانچ سو وکیل کھڑے ہیں دیکھتا ہوں فیصلہ ہمارے خلاف کیسے آتا ہے؟ پی ٹی آئی وکیل، چیف جسٹس برہم، پولیس طلب کرلی
مزید پڑھ »
جب تک جسٹس منصور بینچ تشکیل کرنیوالی کمیٹی کا حصہ نہیں، بینچ قبول نہیں: بیرسٹر علی ظفرپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظر ثانی بینچ کو غیر آئینی قرار دے دیا
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاورکی گرفتاری سے روک دیاجج ہمایوں دلاور کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے پر درج کی گئی
مزید پڑھ »
لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاپی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان باری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے
مزید پڑھ »
علی امین نے نعیم پنجوتھہ کے ذریعے عمران سے درخواست کی جلسے سے انکی جان چھڑائیں: حنیف عباسی کا دعویٰبانی پی ٹی آئی نے سختی سے منع کردیا تھا، علی امین اس کے باوجود وقت پر جلسے میں نہ پہنچے: رہنما ن لیگ کا بیان
مزید پڑھ »
عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا کیس: عدالت نے حکومتی وکیل کے مؤقف پر درخواست نمٹادیعمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا: ایڈیشنل اٹارنی جنرل
مزید پڑھ »