امپلانٹ کا استعمال عام طور پر مختلف ہڈیوں کے ٹوٹنے یا نقصان کی صورت میں کیا جاتا ہے، ڈاکٹرشہزاد شمیم
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کو تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے مصنوعی پیوند کاری کے لیے پیک امپلانٹ تیارکرنے کی اجازت دے دی ہے، اب ٹوٹ جانے والی انسانی ہڈیوں کی جگہ مریض کی مخصوص ہڈی کی ساخت اور ضرورت کے مطابق پیوند کاری کی جاسکے گی، طب کی انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اب کھوپڑی، ماتھے اور چہرے کی ہڈیوں کو بحال کرنا پیک ایمپلانٹ کے ذریعے ممکن ہوگا۔
یہ جدید ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے ہم ایسی مشکلات حل کر سکتے ہیں جن کا ماضی میں کوئی آسان حل نہیں تھا۔ اگر مثال کے طور پر کسی شخص کی ماتھے کی ایک طرف کی ہڈی غائب ہو، چاہے یہ نقصان کسی حادثے میں آیا ہو یا ٹیومر کی وجہ سے، تو پہلے ہمیں اس کی ہڈی کاٹ کر امپلانٹ بنانا پڑتا تھا یا ایسا مٹیریل استعمال کرنا پڑتا تھا جو جسم میں زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر پاتا،اس طرح کا امپلانٹ اصل ہڈی جیسا نظر نہیں آتا اور ماتھے کے دونوں حصوں میں واضح فرق رہ جاتا...
انہوں نے مزید کہا کہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال پاکستان کا پہلا اسپتال بن گیا ہے جسے ڈریپ نے تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے پیک امپلانٹ بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ یہاں ہم ابتدائی طور پر نان ویٹ بیئرنگ ہڈیوں کے امپلانٹ بنا رہے ہیں، جن میں کھوپڑی، ماتھے، آنکھ اور ناک کے قریب کی ہڈیوں کے امپلانٹس شامل ہیں۔ ان امپلانٹس کو میگزیلوفیشل سرجری کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔آئندہ مرحلے میں ہمارا مقصد ویٹ بیئرنگ ہڈیوں، جیسے گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے امپلانٹس تیار کرنا ہے۔...
ڈاکٹر شہزاد شمیم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دیگر اداروں کو شامل کریں تاکہ اس کا دائرہ وسیع ہو،آٹھ گھنٹے مسلسل پرنٹنگ پر ایک پیک امپلانٹس بنتا ہے۔آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈائریکٹر ٹیکنالوجی انوویشن سپورٹ سینٹر سلیم سیانی نے بتایا کہ پہلے پیِک امپلانٹس کو بیرون ملک سے منگوانا پڑتا تھا جس کی وجہ سے لاگت زیادہ اور وقت طویل ہوتا تھا۔ اب ان امپلانٹس کو مقامی سطح پر تیار کیا جا رہا ہے جس سے لاگت میں 50 سے 60 فیصد کمی آئی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ماہرین نے اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ قادسیہ کے درست مقام کو تلاش کرلیاماہرین نے امریکی جاسوس سیٹلائیٹس کی ڈی کلاسیفائی تصاویر کے ذریعے اس مقام کو شناخت کیا۔
مزید پڑھ »
عمران خان کے معالج ڈاکٹر عاصم کو جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، واپس چلے گئےمجھے بتایا گیا ہے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے، جیل حکام نے مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی: ڈاکٹر عاصم
مزید پڑھ »
ٹرمپ کے صدر بننے پر عمران خان رہا ہوجائیں گے؟ امریکی ترجمان کا بیان سامنے آگیاعمران خان کی رہائی کیلیے امریکی کانگریس کے ارکان نے صدر جوبائیڈن کو کردار ادا کرنے کیلیے خط بھی لکھا ہے
مزید پڑھ »
عمران خان کی رہائی؛ برطانوی ارکان اسمبلی نے اپنی حکومت کو مداخلت کیلیے خط لکھ دیاعمران خان کی رہائی؛ برطانوی ارکان اسمبلی نے اپنی حکومت کو مداخلت کیلیے خط لکھ دیا
مزید پڑھ »
انسٹاگرام کا نیا فیچر آپ کے فالوورز کی تعداد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگایہ فیچر کیو آر کوڈ کے ذریعے آپ کی پروفائل کو ڈسکور ایبل بنا دے گا۔
مزید پڑھ »
چین اور روس پاکستان ریلوے کو بہتر بنانے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، وزیرمواصلات و نجکاریریلوے میں بہتری لانے کے لیے قرض نہیں نجی شعبے کو سرمایہ کاری کی پیشکش کریں گے، عبدالعلیم خان
مزید پڑھ »