اثاثوں پر الیکشن کمیشن کا دوبارہ نوٹس، علی امین گنڈا پور کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان خبریں خبریں

اثاثوں پر الیکشن کمیشن کا دوبارہ نوٹس، علی امین گنڈا پور کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 53%

الیکشن کمیشن نوسٹر کا مقصد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سر پر تلوار لٹکانا ہے، درخواست میں موقف

اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے دوبارہ نوٹس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائراثاثوں سے متعلق دوبارہ نوٹس کے خلاف علی امین گنڈا پور کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار صوبے کا وزیراعلیٰ اورصوبائی حلقہ 113 سے منتخب رکن اسمبلی ہے۔ درخواست کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے اثاثوں اور گوشواروں سے متعلق تمام ریکارڈ الیکشن سے پہلے متعلقہ حکام کے پاس جمع کروایا تھا۔ الیکشن کمیشن نے جانچ پڑتال کے بعد درخواست گزار کو اہل قرار دیا تھا۔ الیکشن کے بعد گزشتہ سال اپریل میں الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی کو اثاثوں سے متعلق نوٹس جاری کیا گیا۔ مذکورہ نوٹس پشاور ہائیکورٹ نے معطل کیا اور الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا۔ اب الیکشن کمیشن نے دوبارہ گزشتہ سال 20 نومبر کواثاثوں سے متعلق وزیر اعلی کو نوٹس جاری کیا...

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جب ایک بار کامیاب امیدوار کا اعلامیہ جاری ہو جائے تو پھر الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں رہتا۔ الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے بعد انتخابی معاملات کی سماعت کا اختیاربھی الیکشن کمیشن کے پاس نہیں رہتا۔ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات منعقد کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن نوٹسز جاری کرنے کا مقصد وزیر اعلی کو ہراساں کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن نوٹسز کے ذریعے وزیر اعلی کے سر پر تلوار لٹکانا چاہتا...

پشاور ہائی کورٹ سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ نوٹس سیاسی انتقام کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے اسے معطل کیا جائے اور کارروائی روک دی جائے۔Jan 01, 2025 11:19 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

2025 تبدیلی کا سال ہے، علی امین گنڈا پور کا اعلان2025 تبدیلی کا سال ہے، علی امین گنڈا پور کا اعلانخیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ 2025 تبدیلی کا سال ہے اور انہیں یقین ہے کہ انہیں یہ تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن بحال کرنا ان کا کام ہے اور وہ اسے کروں گے۔
مزید پڑھ »

پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کا معاملہ جلد حل کرنے کا حکمپشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کا معاملہ جلد حل کرنے کا حکمآپ کو ایسی کھلی چھوٹ بھی نہیں دے سکتے، آپ کو 2 ہفتے کا وقت دیتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے بانی کا حکم ہوا میں اڑا دیاپی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے بانی کا حکم ہوا میں اڑا دیاعلی امین گنڈا پور اور سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کی، جمعرات ملاقاتیوں کا دن ہوتا ہے
مزید پڑھ »

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی 1613 متاثرہ اساتذہ کو بحال کرنے کی یقین دہانیوزیر اعلی خیبرپختونخوا کی 1613 متاثرہ اساتذہ کو بحال کرنے کی یقین دہانیمتاثرہ اساتذہ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور سے گزشتہ رات امین ہاؤس میں ملاقات کی
مزید پڑھ »

2025 تبدیلی کا سال ہے، خیبر پختونخوا میں امن بحال کریں گے: علی امین گنڈا پور2025 تبدیلی کا سال ہے، خیبر پختونخوا میں امن بحال کریں گے: علی امین گنڈا پورخیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 2025 تبدیلی کا سال ہوگا اور ان کا عزم ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوامی طاقت ہے اور ان کا مقصد کرم کے مسئلے کا حل کرنا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی معیشت میں اضافے کی بات کی اور دیگر صوبے جات کی ناکامیوں پر تنقید کی۔
مزید پڑھ »

پشاور ہائی کورٹ: سینٹ الیکشن میں جلد فیصلہ، 16 جنوری تک جواب طلبپشاور ہائی کورٹ: سینٹ الیکشن میں جلد فیصلہ، 16 جنوری تک جواب طلبپشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 13:10:28