'حکومت کو اپنی غلطی مان لینی چاہیے' Read more:
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا — فائل فوٹو/اے ایف پی
علاوہ ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بڑی غلطی کی ہے، ہماری کوتاہیاں تھی، ہمیں اپنی غلطیاں مان لینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'فیصلہ بر وقت آنا مناسب اقدام ہے کیونکہ پاکستان کو بے یقینی کی صورتحال میں رکھنا اس کے مفاد میں نہیں تھا'۔
انہوں نے بتایا کہ 'عدالتی فیصلے کا حکومت احترام کرتی ہے اور اس فیصلے پر کابینہ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ مسئلہ پاکستان کا تھا اور ہندوستان میں اس کے شادیانے بج رہے تھے، ہم کوئی ایسا حصہ نہیں چھوڑیں گے کہ جس سے ہمارے دشمنوں کو بغلیں بجانے کا موقع ملے'۔جسٹس شائق عثمانی نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'آئینی ترمیم کے لیے دونوں ایوانوں میں 2 تہائی اکثریت ضروری ہوگی جو موجودہ حکمراں جماعت کے پاس نہیں'۔آرمی چیف کے لیے دیگر افسران بھی اہل ہوسکتے ہیں، تجزیہ...
خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں سماعت کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 6 ماہ کی مشروط توسیع دے دی ہے۔ اس اہم کیس کی گزشتہ روز کی سماعت میں عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ ہمارے سامنے 3 اہم نکات ہیں جسے ہم دیکھیں گے اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
فیصلے کے مطابق صدر مملکت، افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں، آئین کے آرٹیکل 243 میں تعیناتی کا اختیار صدر مملکت کا ہے لیکن آرمی چیف کی مدت تعیناتی کا قانون میں ذکر نہیں، آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ محدود یا معطل کرنے کا بھی کہیں ذکر نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والے مایوس ہوں گے، عمران خان - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی، وزیراعظم - ایکسپریس اردواداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی، وزیراعظم -
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوریآرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
وفاقی کابینہ کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کی منظوریتازہ ترین۔۔۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
مزید پڑھ »