کینیڈا کے سفارت خانے کے قونصلر کی طرف سے آئی جی پنجاب عثمان انور کو درخواست کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا
اداکارہ نرگس کے بیٹے نے کینیڈا کے سفارت خانے کو اپنی ماں پر ہونے والے تشدد کے بارے میں درخواست بھجوا دی اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
اداکارہ نرگس کے بیٹے علی مرتضیٰ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پاکستان میں قائم سفارت خانے کو درخواست ارسال کی اور مؤقف اپنایا کہ میری والدہ غزالہ المعروف نرگس کے چہرے اور پورے جسم پر مبینہ طو رپر اس کے شوہر نے تشدد کیا ہے۔ علی مرتضیٰ نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے جرم کی سزا دی جائے اور میری والدہ غزالہ نرگس کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔
کینیڈا کے سفارت خانے کے قونصلر کی طرف سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھی نرگس کے بیٹے کی جانب سے ارسال کی گئی درخواست کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔خیال رہے کہ یکم نومبر کو لاہور میں سابقہ اداکارہ غزالہ ادریس عرف نرگس پر مبینہ طور پر ان کے شوہر کی جانب سے تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا اور اداکارہ کے بھائی نے 15 پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرمین حنا پرویز بٹ نے نرگس سے ملاقات کرکے انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی...
نرگس نے تشدد کے معاملے پر اپنے شوہرماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تھا، جس میں مؤقف اپنایا ہے کہ ان کے شوہر نے ان سے جائیداد کے کاغذات اور پیسے مانگے تھے اور ایک خاتون کو گھر لانا چاہتے تھے، جس سے انکار پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، اداکارہ تھانے پہنچ گئیںمیاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا، اداکارہ نے کوئی درخواست نہیں دی: پولیس
مزید پڑھ »
لاہور: اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاشوہر جائیداد کے کاغذات، کیش اور فارم ہاؤس اپنے نام کروانا چاہتا تھا، انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا: اداکارہ کا ایف آئی آر میں مؤقف
مزید پڑھ »
’سلمان سے خوفزدہ ہوگئی تھی‘، فلم تیرے نام کی اداکارہ نے دلچسپ قصہ سنادیااداکارہ اندرا کرشن نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں 2003 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم تیرے نام کے سیٹ پر پیش آئے دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا
مزید پڑھ »
بھارتی حکومت نے کینیڈینز کیخلاف جرائم کی حمایت کا سوچنے میں غلطی کی: جسٹن ٹروڈوکوئی ملک کینیڈا کی سر زمین پر کینیڈین شہریوں کے قتل میں ملوث ہو تو ہم برداشت نہیں کریں گے: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا بیان
مزید پڑھ »
بالی وڈ کی کس اداکارہ نے سلمان خان کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا؟بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے 2018 میں بھارتی گیم شو ’ دس کا دم کے سیزن 3 ‘کے فائنل میں سلمان خان کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا
مزید پڑھ »
'میں نے اداکاری نہیں چھوڑی'، ذاکر نائیک کے جواب پر یشما گل نے وضاحت کیوں پیش کی؟میں معذرت خواہ ہوں اگر میری کسی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے: اداکارہ کا سوشل میڈیا پر پیغام
مزید پڑھ »