اداکار ساجد حسن نے مودی کو عمران خان سے بہتر لیڈر قرار دے دیا
فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے وزیر اطلاعات و نشریات ہیں جس پر ہمیں خود کشی کر لینی چاہئے، ساجد حسن۔ فوٹو: فائلمعروف اداکار ساجد حسن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعظم عمران خان سے بہتر شخص قرار دے دیا۔
اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے انٹرویو میں ساجد حسن نے کہا کہ درحقیقت جو وزیر اعظم بننے کا اہل ہو اسی کو وزیر اعظم بنایا جائے اور ٹھیک اسی طرح جو صدر بننے کا اہل ہو اسی کو صدر بنایا جائے۔ پاکستان میں موروثی سیاست پر یقین رکھا جاتا ہے اور اپنے ہی خاندان کے بیٹے، بیٹیاں ، داماد اور سسر وغیرہ کو نمائندگی دے دی جاتی ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر پیشے کے لئے اسی پیشے سے وابستہ تجربہ کار شخص کی خدمات حاصل کرنی چاہیے۔ آپ سوچیں فواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں۔ اللہ ہم سب کو معاف کرے۔ دوسری طرف فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ہیں جس پر ہمیں خود کشی کر لینی چاہیے لیکن حرام ہے اس لئے نہیں کرتے۔
ساجد حسن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ جنہیں ہم منتخب کریں وہ عقل مند بھی ہوں بہت سے لوگ نامعقول بھی ہوتے ہیں حتیٰ کہ 90 فیصد لیڈر بے وقوف ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ مودی کوئی عقل مند شخص نہیں بلکہ بہت ہی عجیب آدمی ہے ناک سے بولتا ہے۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان سے بہتر ہے۔ کیوں کہ عمران خان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ بدمعاش ہیں۔ یہ عمل برا ہوتا ہے اس سے ہم بچوں کو کیا سکھا رہے ہیں۔ اگر معاشرے میں برا ہورہا ہے تو اسے برا ہی کہا جائے گا، کسی بھی طرح اسے اچھا نہیں کہا...
ایوارڈ نہ ملنے کے حوالے سے ساجد حسن نے کہا کہ پوری زندگی مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، یہ ایوارڈز ہمیں بتاتے ہیں کہ آپ اچھے اداکار ہیں۔ یہاں تو پرچی چلتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کسی جرم کے بغیر ڈیڑھ سال سے قید بھگت رہا ہوں، فواد حسن فوادفواد حسن فواد نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے لئے رجوع کرلیا تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
حسن علی کا اپنی فٹنس پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب - ایکسپریس اردومیری فکر کرنے کیلیے میرے مداح کافی ہیں، آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں، حسن علی کا بھارتیوں کو جواب
مزید پڑھ »
پی آئی سی پر حملہ ، وکلاءمیں شامل عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے فیاض الحسن چوہان پر کیے جانے والے تشدد پر موقف جاری کر دیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وکلاءنے گزشتہ روز پی آئی سی پر دھاوا بولا اور ہسپتال کا
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ نے کیپٹل ویلیوٹیکس کی وصولی کو درست قرار دے دیااسلام آباد:سپریم کورٹ نےکیپٹل ویلیوٹیکس وصولی کودرست قراردیدیا،چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نےکہاکیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی جائیداد کی منتقلی پر وصول کی جائے گی
مزید پڑھ »
بھارتی شہریت کا متنازع قابل مذمت، مسترد کرتے ہیں، وزیراعظمبھارتی شہریت کا متنازع قابل مذمت، مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »