جس طرح پرویز الٰہی اسپتال جاتے ہیں ویسے ہی عدالت میں حاضری کے لیے آ جائیں، عدالت کے ریمارکس
احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصولی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے پرویز الٰہی کو طلب کرلیا۔
ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصولی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس پر سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ سماعت میں چوہدری پرویز الٰہی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی کو فرد جرم کے لیے پیش کردیں گے۔ نیب پراسیکیوشن نے دوران سماعت کہا کہ ایک ملزم کے پیش نہ ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو پا رہی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنی ہے، آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی کو ایک بار پیش کر دیں۔جیسے وہ گاڑی میں اسپتال جاتے ہیں، ویسے ہی یہاں حاضری کےلیے آ جائیں۔Dec 08, 2024 01:34 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
9مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ؛ شاہ محمود، عمر سرفراز کیخلاف فرد جرم کی تاریخ مقررعدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے
مزید پڑھ »
عمران خان کیخلاف توہین عدالت؛ کیس چلانے سے متعلق حکومتی وکیل ہدایات لیکر آگاہ کرے، آئینی بینچاگر توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھی تو عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے پیش کرنا پڑے گا، جسٹس امین
مزید پڑھ »
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم کی تاریخ مقررانسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ دو دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
مزید پڑھ »
کراچی؛ سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں درندہ صفت باپ کو 10 برس قیدمتاثرہ خاتون والد کو معاف کرنا چاہتی ہیں تاہم جرم سنگین نوعیت کا ہے،ایسے عناصر کو سزا دینے کی اشد ضروری ہے، عدالت
مزید پڑھ »
شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہبنگلادیش؛ شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
9 مئی ریڈیوپاکستان حملہ؛ روپوش ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی کا حکمپشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کیس کا مختصر حکم نامہ جاری کردیا
مزید پڑھ »