'میرے شوہر سے ملیں، اب ہمارا تعلق آفیشل ہوچکا ہے' entertainment Showbiz DawnNews
پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ رانا خان نے اپنے بچپن کے دوست فیصل خان سے شادی کرلی اور اس خبر کا اعلان اداکارہ نے ویلنٹائن کے دن کیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کے ساتھ نہایت سادگی سے نکاح کرلیا۔ ارمینہ خان نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ آنے والے مہینوں میں اپنی شادی کی خوشی میں ایک تقریب بھی منعقد کریں گی۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'میرے شوہر فیصل خان سے ملیں، اب ہمارا تعلق آفیشل ہوچکا ہے، کچھ ماہ بعد شادی کے جشن میں تقریب رکھی جائے گی'۔ویسے تو ارمینہ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے نکاح 14 فروری کو ہی کیا ہے یا صرف اس خبر کا اعلان اس روز کیا، البتہ مداح ان کی اس رومانوی پوسٹ پر انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے۔ارمینہ خان نے گزشتہ سال عروسی لباس میں اپنی ایک...
اداکارہ نے اس وقت مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اور فیصل خان اپنے خاندان کے ہمراہ بچپن میں ملے تھے اور تب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ارمینہ خان نے ویلنٹائن کے دن خاموشی سے شادی کرلی - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
عدنان سمیع خان کے بیٹے نے اپنی بیٹی کو کیا پیغام دیا؟کراچی: بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیار بھرا پیغام دیا جس نے سب کے دل موہ لیے۔تفصیلات کے مطابق گلوکار اذان سمیع خان نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام
مزید پڑھ »
بیٹی کی سالگرہ پر اذان سمیع خان کے پیغام نے سب کے دل موہ لیےلاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے انسٹا گرام پر اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیار بھرا پیغام دیا، اس پیغام نے سب کے دل موہ لئے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18فروری کو طلب کرلیااسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس18فروری کو طلب کرلیا ہے جس میں ترک صدر کےدورہ پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائےگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 18 فروری کوہوگا،
مزید پڑھ »