BadeGhulamAliKhan
لاہور: برصغیر پاک و ہند میں کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خان کے مداح آج ان کا ایک سو اٹھارواں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منارہے ہیں۔
میٹھی آواز اور پختہ سروں کے مالک اور پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ استاد بڑے غلام علی خان۔ انیس سو دو میں پنجاب کے دل لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد علی بخش بھی منجے ہوئے موسیقار تھے۔ انہوں نے چھ برس کی عمر سے ہی گائیکی کا آغاز کیا جو چھیاسٹھ برس تک جاری رہا۔ تقسیم ہند کے بعد انہوں نے لاہور کو ہی اپنا مسکن بنایا لیکن ایک پولیس انسپکٹر کے ہاتھوں توہین پر دلبرداشتہ ہوکر بھارت منتقل ہوگئے وہاں انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل گائیکی کی ذمہ داریوں کو نہ صرف سنبھالا بلکہ اس میں جدت بھی پیدا...
بڑے غلام علی خان نے کلاسیکل میوزک میں ایک علیحدہ طرز متعارف کرائی جسے پٹیالہ قصور اسٹائل سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ انیس سو باسٹھ میں ان کی خدمات پر بھارتی حکومت نے انکو سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور پدما بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا۔ استاد بڑے غلام علی خان کو دہروید، بہرام خانی، راگ بہنگ، خیال ایک تال، راگ درباری اور راگ ملہار پر دسترس حاصل تھی۔ پچیس اپریل انیس سو ارسٹھ کو کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ۔ بھارتی حیدر آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس، اسد عمر نے بڑے خدشے کا اظہار کر دیااسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وباءپر قابو کے ساتھ لوگوں کی معاشی ضرورتیں بھی پوری کرنی ہیں‘ اشیائے خوردونوش نہ
مزید پڑھ »
کورونا وائرس سے متاثر 5 ویں بڑے ملک میں اموات کی شرح کم کیوں؟ - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
اپنا نیٹ ورک کے دیرینہ کارکن علی اختر رضوی انتقال کرگئے | Abb Takk News
مزید پڑھ »
عوام کی حفاظت کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں،گورنر پنجاب | Abb Takk News
مزید پڑھ »
باکسر عامر خان نے فریال مخدوم سے اپنی 6 سالہ کامیاب شادی کا راز بتادیا، جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکےلندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی شادی کو 6سال گزر گئے اور گزشتہ ماہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے محمد
مزید پڑھ »