اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ کا بورڈ ہٹ گیا، سامان نکالنے کی تیاریاں مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
لاہور: عدالتی اسٹے آرڈر کے بعد صوبائی حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ کا سامان نکالنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالتی اسٹے آرڈر کے بعد گھر سے پناہ گاہ کا بورڈ بھی اتار دیا گیا ہے جبکہ اسحاق ڈار کے گھر کے اطراف کنٹینر کو کرین کی مدد سے پارک میں اتارا گیا۔ پناہ گاہ کو گھر سے سامنے پارک میں منتقل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا عملہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ میں موجود ہے، جو پناہ گاہ کے سامان منتقلی کا جائزہ لے رہا ہے۔
مذکورہ اقدامات لاہورہائی کورٹ کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھرپناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری ہونے کے بعد سامنے آئیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے دس روز میں جواب بھی طلب کرلیا ہے۔یاد رہے حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور میں واقع گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا تھا ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے گھر میں 50 لوگوں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، اس پناہ گاہ میں 35مرد اور 15 خواتین رہائش اختیار کر سکیں...
دوسری جانب معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانا کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانا کوئی انتقامی کارروائی نہیں، شہزاد اکبراسلام آباد: معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانا کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے اسحاق ڈار مفرور ہیں، ایک سا
مزید پڑھ »
کوروناوائرس کے خدشات کے باعث چینی اسٹاک بدترین صورتحال کا شکارکوروناوائرس کے خدشات کے باعث چینی اسٹاک بدترین صورتحال کا شکار China StockExchange Shanghai CoronaVirus WorstCondition
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسان اللہ احسان کے فرار کی بازگشت | Abb Takk News
مزید پڑھ »
سیاسی جماعتوں کے پاس کتنے مالیت کے اثاثے ہیں ،الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیںاسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 82 سیاسی جماعتوں
مزید پڑھ »
نواز شریف کے دل کے آپریشن کیلئے 13 فروری کا وقت لے لیا:ڈاکٹر عدناننواز شریف کے دل کے آپریشن کیلئے 13 فروری کا وقت لے لیا:ڈاکٹر عدنان Read News NawazSharif DrAdnan pmln_org
مزید پڑھ »