حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت امدادی کارکنان اور پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ خان یونس میں اسرائیلی حملوں سے 4 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوئے
اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ تھم نہ سکا، صیہونی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فضائی حملوں میں وسطی اور جنوبی غزہ میں 15 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچوں سمیت امدادی کارکنان اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔اسرائیلی افواج کی جانب سے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح کی بریج کیمپ پر چڑھائی کے دوران بھی متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ فضا سے بھی علاقے میں بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔
دوسری جانب القدس بریگیڈز نے رفح میں اسرائیلی فوجیوں، ٹینکوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مستقل قیام امن اور غزہ سے مکمل انخلا کی یقین دہانی کے بغیر وہ کسی امن بھی معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیل کے بلاتفریق وحشیانہ حملوں میں 36 ہزار 550 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 82 ہزار 959 افراد زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔کے ایم سی پارکوں میں فیس نہ لینے پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی جی پارکس عدالت طلب
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 40 سے زائد فلسطینی شہیدادھر رفح میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھ »
پاکستان کی رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمتپاکستان نے غزہ کے علاقے رفح میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور اس میں فلسطینیوں کے زندہ جل مرنے کی شدید مذمت کی ہے
مزید پڑھ »
رفح کا کوئی علاقہ اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہ رہا، بمباری میں مزید 37 فلسطینی شہیداسرائیل نے رفح کے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں حملے کیے جس میں 66 فلسطینی جان سے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں: امدادی گروپ
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ اور رفح میں حملے، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہیدصیہونی فوج نے غزہ شہر میں شہریوں کے مجمعے پر بھی میزائل برسا دیے، جنوبی لبنانی علاقے پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا سینیئر کمانڈر شہید ہوگیا
مزید پڑھ »
رفح کی خیمہ بستی پر بمباری، خواتین اور بچوں سمیت مزید 21 شہیدرپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں بھی صیہونی افواج نے حملوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھ »
رفح میں اسرائیلی حملے تیز، حماس کی کارروائیوں میں درجنوں اسرائیلی فوجی زخمیرفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھ »