اسرائیل نے رفح کے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں حملے کیے جس میں 66 فلسطینی جان سے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں: امدادی گروپ
/ فوٹو رائٹرزغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں اسی دوران پیش قدمی کرتے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے جارہے ہیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں ایمبولینس پر بم مارکر ریسکیو کارروائیوں میں شریک2 اہلکار وں کو قتل کردیا جب کہ اسرائیل کے حملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوئے۔امدادی گروپ سیو دی چلڈرن کا کہنا ہےکہ عالمی عدالت کے حکم کے بعد تقریباً ایک ہفتے میں اسرائیل نے رفح کے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں حملے کیے جس میں 66 فلسطینی جان سے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
امدادی گروپ نے رفح اور غزہ کی پٹی میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کے قتل عام پر فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب رفح میں اسرائیلی فوج کو مزاحمت کا بھی سامنا ہے جس دوران 3 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے پیش نظر اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر نے غزہ جنگ پورا سال جاری رہنے کا کہا ہے۔
ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تجویز کی ابتدائی منظوری دے دی ہے اور 30 دن میں مقبوضہ بیت المقدس کا علاقے سے نکل جانے کا حکم جاری کیا ہے۔اسرائیلی دہشتگرد فلسطینیوں کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں، بچوں کو ذبح کیا جا رہا ہے، او آئی سی ان مظالم کے خلاف کب مؤثر پالیسی اپنائے گی؟ ترک صدر کا خطاباسرائیلی فورسز رفح کے آبادی والے علاقے میں آپریشن نہیں کر رہی بلکہ سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا جا رہا ہے: امریکی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیاحماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رفح پر حملہ کیا
مزید پڑھ »
غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہیداسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار596 ہوگئی ہے: فلسطینی وزارت صحت
مزید پڑھ »
اسرائیل کا رفح میں پناہ گزین کیمپ پر ایک اور حملہ، 13 خواتین سمیت 21 فلسطینی شہیداسرائیلی ٹینکوں نے محفوظ علاقہ قرار دیئے گئے علاقے میں فلسطینی خیمہ بستی کو روند ڈالا
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج کے رفح میں حملوں میں 22 فلسطینی شہید، شہریوں کو رفح خالی کرنیکا حکماسرائیل کی جانب سے رفح پر یہ حملے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجوؤں کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو نے کے بعد کیے گئے
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ اور رفح میں حملے، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہیدصیہونی فوج نے غزہ شہر میں شہریوں کے مجمعے پر بھی میزائل برسا دیے، جنوبی لبنانی علاقے پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا سینیئر کمانڈر شہید ہوگیا
مزید پڑھ »
پاکستان کی رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمتاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کو رفح میں شہریوں کیخلاف مزید حملوں سے روکے، پاکستان
مزید پڑھ »