رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ اور رفح میں حملے تیز کردیئے ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپوں میں 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا، دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار 34 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 34تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 219 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی شہریوں پر متعدد حملے کئے، گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں جاں بحق ہونے والے 63 افراد کی لاشوں اور114 زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔بیان کے مطابق ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے موجود لاشوں تک طبی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار اسرائیلی فورسز کی رکاوٹوں کے باعث نہیں پہنچ سکے۔بھارتی فوجی کو اس کے سُسر نے موت کی نیند سُلا دیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے رفح میں حملوں میں 22 فلسطینی شہید، شہریوں کو رفح خالی کرنیکا حکماسرائیل کی جانب سے رفح پر یہ حملے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجوؤں کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو نے کے بعد کیے گئے
مزید پڑھ »
غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمیدونوں فوجیوں کو دو الگ الگ حملوں میں گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھ »
بعض عرب مملک کے سربراہان غزہ جنگ میں اسرائیل کی فتح چاہتے ہیں، نیتن یاہوبنجمن نیتن یاہو نے 7 اکتوبر حملے میں اسرائیلی حکومت کی ناکامی کا اعتراف بھی کرلیا
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماساسرائیلی فوج نے رفح میں کارروائی کی ہے اور اگر یہ کارروائی جاری رہی تو ان کے لیے ڈراؤنا خواب ہوگا، رہنما حماس
مزید پڑھ »
اسرائیلی حملے میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی انتقال کرگئیرفح کے علاقے میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حاملہ خاتون سبرین السکنی، ان کے شوہر اور بیٹی شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھ »
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیاحماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رفح پر حملہ کیا
مزید پڑھ »