ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے جانے کی خبر پر لوگ محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچنے لگے اور ملک بھر میں بجنے والے سائرن کی آواز کو لاکھوں لوگوں نے سنا۔
پہلے فون پر ایک الرٹ آیا اور پھر دھماکوں کی آوازیں: اسرائیل میں ایران کے میزائل حملوں کے وقت کیا ہو رہا تھاشام ساڑھے سات بجے کا وقت تھا کہ ایک انتباہی پیغام کی آمد کے ساتھ سب لوگوں کے فون بج اٹھے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے جانے کی خبر پر لوگ محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچنے لگے اور ملک بھر میں بجنے والے سائرن کی آواز کو لاکھوں لوگوں نے سنا۔ جنوبی اسرائیل میں فلمائی گئی ایک ویڈیو میں میرے ایک واقف کار نے کہا ’یہ بہت سارے ہیں۔‘ اس ویڈیو میں رات کی تاریکی میں آسمان پر روشنی کے حلقے دیکھے جا سکتے تھے۔
شام سے ہی یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد اسرائیل بھر میں تشویش بڑھ رہی تھی کہ ایران حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ جیسے ہی میزائل سر کے اوپر سے گزرے، ملک کے مختلف حصوں میں محفوظ پناہ گاہوں میں موجود لوگوں کی طرف سے پیغامات آنے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’عام طور پر ہم نیچے پناہ گاہ میں نہیں جاتے لیکن اس بار ہمیں احساس ہوا کہ ہمیں نیچے جانا ہے۔‘ان کا خیال تھا کہ ’آج رات بات یہاں ختم نہیں ہو گی۔ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ بات آگے کیسے بڑھتی ہے۔ یہ واقعی بہت خوفناک ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ اسرائیلی فوج ہماری حفاظت کرے گی۔ ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل کے حزب اللہ ہیڈکوارٹر سمیت لبنان پر تابڑ توڑ حملے، امریکی صدر کا بیروت حملوں سے اظہار لاتعلقیاسرائیل نے بیروت کے علاقے داہیہ میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ اور انکے نائب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے
مزید پڑھ »
ایران نے اہم اسرائیلی بیس کو کس میزائل سے نشانہ بنایا؟ ایرانی میڈیا نے بتا دیاایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا: ایرانی میڈیا
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، بچوں سمیت 22 فلسطینی شہیدغزہ میں حماس کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا جسے عسکریت پسند گروپ دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کر رہا تھا: اسرائیل
مزید پڑھ »
اسرائیل، لبنان کشیدگی میں عراقی گروہ بھی شامل، اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیےیمن کے حوثی گروپ نے بھی اسرائیل پر میزائلوں سے حملوں کا اعلان کیا ہے
مزید پڑھ »
لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کررہے ہیں، اسرائیلی آرمی چیفاسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 72 افراد شہید ہوئے، لبنانی وزارت صحت
مزید پڑھ »
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری؛ سینئر حزب اللہ کمانڈرابراہیم قبیسی شہیدلبنان پر اسرائیل کے حملوں میں شہید افراد کی تعداد 570 ہوگئی
مزید پڑھ »