غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنا کافی نہیں ہے، عملی اقدامات کرنا ہوں گے، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہےکہ وہ کیا اقدامات کرتی ہے۔
ریاض میں عرب و اسلامی خصوصی سربراہی کانفرنس کے تحت کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کا دائرہ، لبنان، عراق، شام اور ایران تک پھیل چکا ہے۔ مشرق وسطی کے حالات ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ فلسطین کاز کے لیے عرب لیگ اور او آئی سی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے، اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنا کافی نہیں ہے، عملی اقدامات کرنا ہوں گے، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہےکہ وہ کیا اقدامات کرتی...
اسحاق ڈار نےکہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چینیوں پر حملہ کرنیوالے اور اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرنے والوں میں صرف نام کا فرق ہے: طلال چوہدریایس سی او کانفرنس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے احتجاج کی صرف مذمت نہیں انکی مرمت بھی کریں گے: ن لیگی سینیٹر
مزید پڑھ »
کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے ہمیں اعتراض نہیں، وزیر نجکاریمیری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بیچنے کی ذمہ داری ہے، عبدالعلیم خان
مزید پڑھ »
وسطی امریکی ملک نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دیکر سفارتی تعلقات ختم کر لیےاسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے، تعلقات میں دراڑ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے ہے: نکارا گوا حکومت
مزید پڑھ »
نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلاناسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے، نکاراگوا
مزید پڑھ »
پی آئی اے: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو خریدنے کے لیے صرف ایک بولی، 10 ارب روپے کی پیشکشخسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے 10 ارب روپے میں اسے خریدنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیالوزیراعظم نے فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کی جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی
مزید پڑھ »