غزہ میں جنگ بندی ہونے تک اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے، حسن نصر اللہ
اسرائیل نے سرخ لکیر پار کرکے اعلان جنگ کردیا، سربراہ حزب اللہسربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سرخ لکیر کو پار کرکے جنگ کا اعلان کر دیا۔
لبنان میں پیجرز حملوں کی لہر کے بعد بذریعہ ویڈیو لنک پہلا عوامی خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ دشمن نے ان حملوں کے ذریعے تمام حدوں، اصولوں اور سرخ لکیروں کو پار کرکے جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے پیجرز دھماکوں کو قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک منٹ میں 4 ہزار سے زائد افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ان دھماکوں میں کم از کم 37 افراد شہید اور تین ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔
حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم نے ان دھماکوں کی تحقیقات کررہے ہیں، ان حملوں سے ہمیں شدید دھچکا پہنچا لیکن حزب اللہ کی مواصلاتی رابطوں کی صلاحیت برقرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوتی اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے، شمالی اسرائیل کے رہائشی جو تشدد کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں انہیں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، حسن نصراللہیہ پہلا موقع ہے جب حزب اللہ نے بیکا کے علاقے سے اسرائیل کو ڈرون بھیجے ہیں، سربراہ حزب اللہ
مزید پڑھ »
اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیےپیجرز دھماکوں کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ میں مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے
مزید پڑھ »
حزب اللہ سے جنگ کا خدشہ، اسرائیل نے جنگی سامان اور فوجی لبنان کی سرحد پر بھیجنا شروع کردیےاسرائیل حکام گزشتہ دنوں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے نئے مرحلے کا اعلان کرچکے ہیں
مزید پڑھ »
لبنان کے سرحدی قصبے پر اسرائیل کا حملہ، طبی عملے کے تین ارکان جاں بحقحزب اللہ نے اسرائیل کے 91 ویں ڈویژن کے ہیڈکوارٹرز پر جوابی حملہ کیا
مزید پڑھ »
’ آپ اٹک پل پار کرکے دکھائیں‘، رانا ثنااللہ نے علی امین کو خبردار کردیاعلی امین گنڈاپور 2 نمبر آدمی ہے، ان کا ڈبل چہرہ ہے: وزیراعظم کے مشیر کا وزیراعلیٰ کو جواب
مزید پڑھ »
اسرائیل کے لبنان پر ڈرون حملے میں حزب اللہ کے 3 کمانڈرز شہیدحزب اللہ نے اسرائیل کے میرون فضائی اڈے پر نگرانی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ کیا
مزید پڑھ »