اسرائیلی طیاروں نے بارڈر پر قائم شامی فوج کی چوکی کو نشانہ بنایا
عرب میڈیا کی خبر کے مطابق شام سے ہونے والے ڈرون حملوں کے بعد کل رات اسرائیلی فوج نے شام لبنان بارڈر پر قائم شامی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہوئے۔
خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے شام، لبنان بارڈر پر قائم انفرااسٹکچر پر حملہ کیا جس کے ذریعے حزب اللہ شام کے راستے لبنان میں اسحلہ منتقل کر رہی تھی۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل شام میں موجود مزاحمتی قوتوں نے ڈرون طیاروں سے شمالی اسرائیل کی ایلات بندرگاہ کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد ہزاروں لوگ بے گھر ہیں جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد شام کی طرف ہجرت کررہی ہے۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزیں ایجنسی کے مطابق گزشتہ 3 دنوں میں 30 ہزار سے زائد شہری جن کی اکثریت کا تعلق شام سے تھا وہ لبنان سے شام ہجرت گرگئے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لبنان میں 90 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔لبنان پر حملے جاری رہیں گے، حزب اللہ کو پوری قوت سے نشانہ بناتے رہیں گے، جنگ بندی نہیں ہوگی: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان
Hamas Hizbullah Israel Palestine
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل کی لبنان کے شہروں پر شدید بمباری، حزب اللہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰاسرائیل کی جانب سے آج ہونے والا حملہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ تھا، عرب میڈیا
مزید پڑھ »
لبنان میں پیجر دھماکوں میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوگئےایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے لبنان اور شام میں بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
لبنان کے سرحدی قصبے پر اسرائیل کا حملہ، طبی عملے کے تین ارکان جاں بحقحزب اللہ نے اسرائیل کے 91 ویں ڈویژن کے ہیڈکوارٹرز پر جوابی حملہ کیا
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی سے نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ کوئی امکان ہے: اسحاق ڈارپاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا: نائب وزیر اعظم
مزید پڑھ »
حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا وار؛ حیفا اور فوجی ائیر بیس پر راکٹس کی برساتمزاحمتی تنظیم نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ
مزید پڑھ »
اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیےپیجرز دھماکوں کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ میں مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے
مزید پڑھ »