اسرائیلی پولیس نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا

Worldwide News خبریں

اسرائیلی پولیس نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا
IsraelIranEspionage
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 53%

اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یوری ایلیاسوف ایک سابق اسرائیلی فوجی ہے جس نے اپنی فوجی خدمات کے دوران حاصل کردہ خفیہ معلومات کو ایرانیوں تک پہنچائی۔ پولیس نے کہا کہ ایلیاسوف اور اس کے ساتھی جارجی اینڈریو کی عمر 21 سال ہے اور ان دونوں کو خفیہ معلومات کی منتقلی اور جنگ کے دوران ایران کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ یہ واقعات گزشتہ برس سے چلے آرہے ہیں جب اسرائیلی پولیس نے مشرقی تل ابیب سے دو دیگر آبادکاروں کو گرفتار کیا تھا جو ایران کے لیے جاسوسی کی سہولت مہیا کرتے تھے۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ملزم یوری ایلیاسوف اسرائیلی فوج کے آئرن ڈوم اینٹی ایئر میزائل یونٹ میں خدمات انجام دیتا تھا اور اس نے اپنی فوجی خدمات کے دوران حاصل کردہ خفیہ مواد کو ایرانیوں تک پہنچایا۔ اسرائیلی روزنامہ ہارٹز کے مطابق ایلیاسوف اور ایرانی ایجنٹ کے درمیان رابطہ ستمبر 2024 میں شروع ہوا، جس کے بعد ایلیاسوف نے مبینہ طور پر اپنے دوست، جارجی اینڈریو کو بھرتی کیا اور اسکا ایرانی ہینڈلر سے رابطہ کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ ملزمان کی عمریں 21 برس ہیں

اور وہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی حصے سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان پر خفیہ معلومات کی منتقلی اور جنگ کے دوران ایران کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 14 اکتوبر کو شن بیٹ اور اسرائیلی پولیس نے مشرقی تل ابیب سے ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات میں دو آبادکاروں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 30 سالہ ولاڈی سلاو وکٹر سون، 18 سالہ انا برنسٹین اور ایک اور نامعلوم شخص نے ایران کے لیے مختلف تخریبی کارروائیاں انجام دیں۔ الزام ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے یارکوں پارک کے قریب گاڑیوں کو آگ لگائی، اشتعال انگیز گرافٹی اسپرے کی اور جنگلات میں آگ لگانے جیسے کام انجام دیے۔ وکٹر سون اور برنسٹین نے مبینہ طور پر اپنی تخریبی کارروائیوں کی ویڈیوز بنائیں اور اس کے بدلے 5000 ڈالرز وصول کیے۔ مزید الزامات کے مطابق، وکٹر سون کو ایک ہائی پروفائل اسرائیلی شخصیت کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

Israel Iran Espionage Military Secrets Arrests

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارت: بے اولاد خاتون کو حاملہ بنائیں، 5 لاکھ حاصل کریں: فراڈ میں ملوث گینگ گرفتاربھارت: بے اولاد خاتون کو حاملہ بنائیں، 5 لاکھ حاصل کریں: فراڈ میں ملوث گینگ گرفتارگرفتار ملزمان لوگوں کو پھنسانے کے لیے سرگرم تھے، پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے 6 اسمارٹ فونز ضبط کرلیے۔
مزید پڑھ »

تیز رفتاری میں حادثہ: ایس او مومن آباد گرفتارتیز رفتاری میں حادثہ: ایس او مومن آباد گرفتارکلفٹن پولیس نے تیز رفتاری کے باعث ہوئے حادثے میں ایک ڈرائیور کی ہلاکت کے الزام میں ایس او کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »

تیز رفتاری میں ساکش سیکشن آفیسر کا ٹکراؤ، ڈرائیور ہلاک، ایس او گرفتارتیز رفتاری میں ساکش سیکشن آفیسر کا ٹکراؤ، ڈرائیور ہلاک، ایس او گرفتارکلفٹن پولیس نے تیز رفتاری کے باعث ایک ساکش سیکشن آفیسر کے گاڑی سے ٹکراؤ میں ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ایس او شاہد ہنگورو کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »

مونٹی نیگرو میں مسلح حملے میں 10 افراد ہلاکمونٹی نیگرو میں مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک6 افراد ہلاک ہونے کے بعد مسلح حملہ آور نے 4 افراد کو مزید قتل کیا۔
مزید پڑھ »

کولڈ پلے نے شاہ رخ خان کو دلچسپ خراج تحسین پیش کیاکولڈ پلے نے شاہ رخ خان کو دلچسپ خراج تحسین پیش کیاممبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کیا جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔
مزید پڑھ »

خوشبوئیں مثبت یادوں کو فعال کرنے میں الفاظ سے زیادہ مؤثرخوشبوئیں مثبت یادوں کو فعال کرنے میں الفاظ سے زیادہ مؤثریونیورسٹی آف پٹسبرگ کے محققین نے ایک تحقیق میں پایا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد میں مثبت یادوں کو فعال کرنے کے لیے خوشبوئیں الفاظ سے زیادہ مؤثر واقع ہوتی ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-20 23:54:42