واشنگٹن : آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع سے تیل کی عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، مہنگائی بڑھے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے مراکش میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل حماس جنگ کی صورتحال پر کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع معاشی منظرنامے کو تاریک کررہاہے، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جائے۔
کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی نظام پہلےہی مسائل سےدوچارہے، تنازع سےتیل کی عالمی منڈیوں کونقصان پہنچ رہا ہے، جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم شدید جھٹکوں کا سامنا کر رہے ہیں جو اب ایک ایسی دنیا کے لیے نیا معمول بنتے جا رہے ہیں جو کمزور ترقی اور اقتصادی طور پر ٹکڑوں میں منقسم ہونے کی وجہ سے کمزور ہے۔”
آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان تنازع کے اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین کا ایک بار پھر اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زورچین نے ایک بار پھر اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زوردے دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کا بنیادی حل امن مذاکرات کی بحالی ہے، سیاسی طریقوں سے فلسطین کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔ادھر روس نے بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان کردیا، روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا نے بحری بیڑہ بھیج کر خطے کی...
مزید پڑھ »
ایران نے اسرائیل کو غزہ پر حملے بند نہ کرنے کی صورت میں خبردار کردیاایران نے خبردار کیا ہےکہ اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہ کیے تو جنگ میں نیا محاذ کھل سکتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے جہاں لبنانی حکام کے ساتھ ساتھ حماس اور اسلامی جہاد کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کی طرف ممکنہ اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ...
مزید پڑھ »
رضوان کا فلسطین سے متعلق ٹوئٹ؛ آئی سی سی نے بیان جاری کردیابھارتی میڈیا کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ بھی سچائی نہ چھپا سکا
مزید پڑھ »
پاکستان کا عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہاسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر حملے قابل مذمت ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان کا عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہاسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر حملے قابل مذمت ہیں۔
مزید پڑھ »
جیجی حدید نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر خاموشی توڑ دیسپر ماڈل جیجی حدید نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں ملوث دونوں ممالک سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »