اسلام آباد میں ایک دن میں کیا کیا دیکھا جا سکتا ہے

پاکستان خبریں خبریں

اسلام آباد میں ایک دن میں کیا کیا دیکھا جا سکتا ہے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 89 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 59%

اگرآپ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ آئے ہیں تو شاید آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھے گا کہ یہاں پر دیکھنے کے لیے کیا کچھ ہے اور وہ بھی ایک ہی دن کی مختصر وقت میں؟

Getty Images

یہاں کے مقامی باشندے محمد اسماعیل عباسی بتاتے ہیں کہ یہ غار قدیم زمانے میں بودھ راہبوں کے عبادت کا مقام ہوا کرتے تھے جبکہ شاہ اللہ دتہ نامی ایک شخص صدیوں پہلے اس بستی کے سربراہ تھے جن کے نام پر اس جگہ کا نام شاہ اللہ دتہ پڑا۔ یہ پورا علاقہ درحقیقت ایک قدیم شاہراہ تھی جس کے ذریعے افغانستان اور انڈیا منسلک تھے۔ یہاں ایک قدیم کنواں ہے جسے محمد اسماعیل عباسی کے مطابق شیر شاہ سوری نے بنوایا تھا۔ اس کنویں کی سیڑھیوں میں اتر کر تھوڑی دیر بیٹھیں اور خود کو قرونِ وسطیٰ کے دور میں تصور کریں۔شاہ اللہ دتہ سے تقریباً 25 منٹ کی مسافت پر مارگلہ کی پہاڑیوں میں ہائیکنگ کے لیے راستے بنائے گئے ہیں جنھیں ٹریلز کہا جاتا ہے۔ یہاں پر کُل چھ ٹریلز ہیں جن میں سب سے زیادہ جانی پہچانی ٹریل تھری اور ٹریل فائیو...

باقی سارے چشمے بارش کا موسم نہ ہونے کی وجہ سے فی الوقت خشک ہیں لیکن ہم خوش قسمت تھے کہ ہمیں آج یہاں ایک چشمہ بہتا ہوا ملا۔ آپ گھر سے حلیم اور نان، فروٹ چاٹ یا اپنی پسند کا کچھ بھی کھانے کے لیے لے کر آئیں اور یہاں کسی چشمے کے کنارے بیٹھ کر قدرتی موسیقی اور سادہ غذا سے لطف اندوز ہوں۔ یقین مانیے، یہ مزا کسی مہنگے سے مہنگے ہوٹل میں نہیں ملے گا۔مارگلہ کی ٹریلز پر آپ اگر زیادہ واک نہ کرنا چاہیں، تو جگہ جگہ لکڑی کے بینچز اور چٹانیں ہیں جن پر بیٹھ کر آپ سُستا سکتے ہیں، ذہنی تکان اتار سکتے ہیں اور...

ان فوسلز کو ترتیب سے رکھا گیا ہے اور ان کے شیلفوں کے پیچھے اسی ترتیب سے انسان کی معاشرت میں وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی تبدیلیوں کی تصویریں بنائی گئی ہیں جن سے ان ہڈیوں کو گویا ایک تصویری کہانی کی صورت میں زبان مل جاتی ہے۔ تیسری منزل پر واقع مچھلیوں کی گیلری میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے ساحل کے قریب سے ملنے والی ایک وہیل شارک مچھلی نمائش کے لیے رکھی گئی ہے۔ وہیل شارک دنیا کی تمام مچھلیوں میں سب سے بڑی مچھلی ہے اور اس میوزیم میں موجود مچھلی کی لمبائی 40 فٹ اور پکڑے جانے کے وقت اس کا وزن 16 ٹن تھا اور اسے اقوامِ متحدہ کے تعاون سے محفوظ کیا گیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تصادم، ایک طالب علم جاں بحق - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیااسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیااسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا Pakistan HighCourt Judges TakingOath IHC AdditionalJudges CJP pid_gov MoIB_Official Dr_FirdousPTI WomanJudge
مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیااسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیااسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا IslamabadHighCourt IHC AdditionalJudges Oath
مزید پڑھ »

شہریت کے متنازعہ بل کے خلاف بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیاشہریت کے متنازعہ بل کے خلاف بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیاشہریت کے متنازعہ بل کے خلاف پڑوسی ملک بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیا ہے، انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں بل کی منظوری کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »

ایپل کے 65 ہزار ڈالر کے کمپیوٹر میں کیا خاص ہے؟ایپل کے 65 ہزار ڈالر کے کمپیوٹر میں کیا خاص ہے؟ایپل کا نیا میک پرو کمپیوٹر یقیناً ای میلز بھیجنے یا یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن ان مقاصد کے لیے اس کا استعمال کچھ ایسا ہی ہے کہ جیسے ریسنگ کار پر دکان سے سودا لینے جایا جائے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-01 10:26:14