اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی انٹراکورٹ اپیل کو خارج کر دیا ہے۔ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر انٹراکورٹ اپیل بھی خارج کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی جبکہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر انٹراکورٹ اپیل بھی خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوران سماعت سیکورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ دی کہ سابق چیف جسٹس کو کوئی مخصوص تھریٹ نہیں، سپریم کورٹ ججز آرڈر 1997 کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات ایک سیکورٹی گارڈ تعینات ہو سکتا ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ افتخار محمد چوہدری اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں، فیصلے میں کہا کہ اگر سابق چیف جسٹس کو تھریٹ کا خطرہ ہو تو وہ متعلقہ حکام کو درخواست دے سکتے ہیں، اپیل کنندگان نے سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکورٹی دینے کی درخواست کیوں دی؟ وہ حق دعوی پر مطمئن نہ کر سکے،ایسے شخص کے لیے کیسے اضافی سیکورٹی مانگ سکتے ہیں جب وہ خوف اتھارٹی کو کوئی درخواست نہ دے۔ شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ نے افتخار محمد چوہدری سے اضافی سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا...
افتخار محمد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ریاض حنیف راہی کی انٹراکورٹ اپیل بھی خارج کردی گئی ۔ فصلے کے مطابق افتخار محمد چوہدری نے کسی عدالتی آرڈر کی حکم عدولی نہیں کی کہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔Feb 09, 2025 12:48 PMغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمدعالمی درجہ بندی میں بہتری کیلیے بنگلہ دیشی تعلیمی قیادت پاکستانی جامعات کا دورہ کرے گیخلا میں موجود روشنی کا یہ دائرہ کیا چیز ہے؟وکرانت میسی نے بیٹے وردان کی پہلی سالگرہ پر اس کا چہرہ...
CHOHDRY ISLAMABAD HIGH COURT SECURITY LIBEL JUDGEMENT
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جسٹس بابرستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دے دیابے تکے طریقے سے ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کی گئی، 3 فروری کو 3 ججز بغیر حلف جوڈیشل کام شروع کرچکے ہیں، خط
مزید پڑھ »
عدلیہ میں بحران: لاہور ہائیکورٹ سے جج لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانا آئین کے خلافاسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھ کر لاہور ہائیکورٹ سے جج لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ ججز کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اُسی ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز میں سے تعینات کیا جائے گا۔ وہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لے کر چیف جسٹس بنانا آئین کے ساتھ فراڈ ہو گا۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی آمد کے بعد سینئر ترین جج کون ہوگا؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی صورت میں لاہور ہائی کورٹ سے آئے جج سینئر ترین ہوں گے
مزید پڑھ »
عدت کیس؛ عمران اور بشریٰ کی بریت کیخلاف اپیل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسالچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے کیس بھیجا گیا ہے
مزید پڑھ »
چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کے ٹرانسفر کا اقدام خوش آئند قرار دیاچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کے ٹرانسفر کا اقدام خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے، یہ اقدام پاکستان کی یگانگت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کے ٹرانسفر سے تمام وفاقی اکائیوں کی نمائندگی مساوی ہونے کا باعث بنتا ہے۔
مزید پڑھ »
صدر سپریم کورٹ بار کی چیف جسٹس سے ملاقات، عدلیہ کی کارکردگی پر گفتگوصدر سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سے بھی ملاقات کی، اعلامیہ
مزید پڑھ »