اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ DailyJang
اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، عدالتی حکم کی کا پی آئی جی آفس اور لاء افسران کو نہیں دی گئی، بائیو میٹرک بھی نہیں کرایا گیا۔فواد کو کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا گیا: ایڈووکیٹ جنرل ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ عمران خان کے کیس میں عدالت نے گرفتاری سے روکتے ہوئے ایم پی او کا الگ سے ذکر کیا، اگر وہ صرف مقدمات میں گرفتاری روکتے تو ایم پی او کے تحت گرفتاری ہو سکتی تھی۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری ایک اہم شخصیت ہیں، وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، کیا آپ کو پاکستان کے ہجوم کا نہیں معلوم؟ آپ کہتے ہیں کہ باہر نکلو تو کیا مطلب لے رہے ہوتے ہیں کہ صرف شریف لوگ باہر نکلیں؟ اس مواد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یہ آرڈر پاس نہ کریں تو کیا کریں؟ میرا مسئلہ ہے کہ میں بہت واضح ہوں اور کھل کر بات کرتا ہوں، فواد چوہدری کو عدالت بلانے کا مقصد انہیں رہا کرنا تھا، اس عدالت نے یہ مواد پہلے نہیں دیکھا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کےخلاف...
فواد چوہدری نے سوال کیا کہ 8 سے 10 ہزار لوگوں کے خلاف مقدمات کیسے چلائیں گے؟ سیاسی درجۂ حرارت بھی نیچے نہیں آ رہا، بہتر ہے کہ معاملہ صلح صفائی کی طرف جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فواد چوہدری کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف کیس میں اہم پیشرفتاسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، ۔۔۔۔۔۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکمعدالت نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد کل فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کریں۔ DailyJang
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکمعدالتِ عالیہ نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر کالعدم کر دیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم - ایکسپریس اردواسلام آباد ہائیکورٹ نے شیری مزاری کا طبی معائنہ کروانے اور فیملی سے ملاقات کروانے کی ہدایت کردی
مزید پڑھ »
رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کو اسلام آباد ہائی کورٹ پیش کر دیا گیااسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چودھری کو عدالت کے حکم پر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچا دیا گیا۔
مزید پڑھ »