اسلام آباد میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہے لہٰذا کچھ کرنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے انتظار پنجوتھہ بازیابی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بھی اب کراچی والی صورتحال ہوگئی ہے، میرے اپنے جاننے والوں کو بھتے کی پرچیاں آئی ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اسلام آباد میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہے لہٰذا کچھ کرنے کی ضرورت ہے، یہ چیزیں اس لیول پر دیکھی جانی چاہیے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، ایک مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ابھی بازیاب وکیل کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں ہے، کچھ دن بعد پولیس اس معاملے کو مکمل انوسٹی گیٹ اور تعاون کرے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب آپ بھی دیکھیں کہ مسنگ پرسنز کے واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟ ہم اس کو اغوا برائے تاوان کا واقعہ کے طور پر ہی لے لیں تو پھر بھی ان واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے کوشش کی، وہ لا افسر ہیں لہٰذا ان کے خلاف منفی مہم نہیں ہونی چاہیے، میں نے انتظار پنجوتھہ سے متعلق ٹی وی پر دیکھا اور بہت برا لگا، یہ ادارے اور تمام لوگوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، مسنگ پرسنز اور اسٹریٹ کرائمز بہت بڑھ گئے ہیں۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد میں بھی اب امن و امان کی صورتحال کراچی کی طرح ہوگئی ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹاسلام آباد میں میرے اپنے جاننے والوں کو اسلام آباد میں بھتے کی پرچیاں آئی ہیں، کچھ کرنے کی ضرورت ہے: چیف جسٹس عامر فاروق
مزید پڑھ »
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود سول جج نے اسٹے دے دیا، جج معطلچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے اسٹے دینے والے سینیئرسول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنا کرہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا
مزید پڑھ »
آئینی ترامیم کا معاملہ: جے یو آئی نہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، نہ حکومت کے: کامران مرتضیٰچاہتے ہیں کہ جس طرح چیف جسٹس کی تعیناتی ماضی میں ہوتی رہی اسی طرح ہوتی رہے: جے یو آئی رہنما کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو
مزید پڑھ »
ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی، مستقبل کے خطراتلاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور جیسے بڑے شہر اسموگ میں ڈوبے رہتے ہیں
مزید پڑھ »
ائیر لائنز کے انتظامی مسائل: 4 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکارکراچی کوئٹہ کی پی آئی اے کی دوپروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ شارجہ کوئٹہ کی غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں
مزید پڑھ »
عمران اور گنڈاپور کے خلاف اقدام قتل، دہشتگردی اور ریاست پر حملے کا مقدمہ درجمقدمے میں اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں
مزید پڑھ »