لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور جیسے بڑے شہر اسموگ میں ڈوبے رہتے ہیں
میں اب سے چند روز قبل موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات پر کالم لکھ چکی ہوں اور آج کا موضوع بھی بڑا اہم ہے۔ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، مگر ان کے اثرات کی گہرائی کو محسوس کرنے والا طبقہ بہت محدود ہے۔ ہمارے ملک کے بڑے شہروں میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے اور دیہی علاقے پانی کی قلت اور زمین کی زرخیزی میں کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہے...
پاکستان میں فضائی آلودگی کا مسئلہ روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہا ہے۔ ۔ اسموگ ایک ایسا خطرناک مرکب ہے جو فضا میں مختلف کیمیائی مادوں کے ملاپ سے بنتا ہے اور سانس کی بیماریوں کے علاوہ دل کی بیماریوں، کینسر، اور بچوں میں پیدائشی نقصانات کا باعث بنتا ہے۔ شہری علاقوں میں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی تعداد، بے ہنگم صنعتی ترقی اور صفائی کی کمی نے اس مسئلے کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ بھی پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیر متوقع اور شدت سے بھرپور موسمی حالات دیکھنے میں آرہے ہیں۔ بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کا سلسلہ انتہائی کم ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے خشک سالی کا سامنا ہے۔ کسان اپنی زمینوں سے پوری پیداوار حاصل کرنے میں ناکام ہیں اور زراعت کا شعبہ اس صورتحال میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اس کے برعکس شمالی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابوں کا سلسلہ بڑھ رہا ہے، جس نے فصلوں کو...
ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جنگلات کا کٹاؤ بھی بڑھ گیا ہے۔ جنگلات کسی بھی ملک کی فضائی اور زمینی بقا کے ضامن ہوتے ہیں، مگر پاکستان میں درختوں کو بے دریغ کاٹا جا رہا ہے۔ جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے جنگلی حیات کا مسکن ختم ہو رہا ہے اور متعدد جانور ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ درختوں کی کمی کی وجہ سے زمینی کٹاؤ بھی بڑھ رہا ہے، جو زمین کی زرخیزی کو متاثر کر رہا ہے اور زیر زمین پانی کے ذخائر میں کمی کا باعث بن رہا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی ووٹرز کی اکثریت کو ملک میں جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگی58 فیصد ووٹرز کی رائے میں ملک کے مالی اور سیاسی نظام کو بڑی تبدیلی یا مکمل تبدیلی کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھ »
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گاماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام کے لیے پاکستان کو یہ قرض دیا جائے گا
مزید پڑھ »
بچپن میں چینی کا کم استعمال مستقبل میں کن بیماریوں سے بچا سکتا ہے؟ابتدائی زندگی میں چینی کا محدود استعمال ذیا بیطس اور بلند فشار خون جیسے دائمی امراض کے خطرات میں کمی واقع کر سکتا ہے
مزید پڑھ »
نوجوان مستقبل کے معمار ہیں ان کو متحرک کرکے حقیقی تبدیلی لائیں گے، سراج الحقآج ملک جس نہج پر ہے اس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی برابر کی شریک ہیں، سابق امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »
بگ باس سیزن 18 کے پرومو میں سلمان خان کے اے آئی روپ نے دھوم مچادیاس بار شو میں سلمان خان کا ماضی اور مستقبل کے AI سے بنے ہوئے کرداروں کے ساتھ سامنا ہوگا
مزید پڑھ »
پاکستان، سعودی عرب کے درمیان 2.2 ارب ڈالر کی 27 مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخطہم ان معاہدوں پر تیزی سے عمل درآمد اور مفاہمت کی یادداشتوں کو معاہدوں میں تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم
مزید پڑھ »