پاکستان میں پی ٹی آئی کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران مظاہرین کی بے گناہ زندگی کے موت پر بی بی سی کی ٹیم نے معلومات جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بعد اسلام آباد کے ہسپتالوں میں بی بی سی کی ٹیم نے کیا دیکھا حکومت کا دعویٰ ہے کہ ’ گرینڈ آپریشن ‘ میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے سرے سے گولی چلائی ہی نہیں گئی اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج اور مظاہرین پر حکومت ی کریک ڈاؤن کے بعد پاکستان میں جو چیز اس وقت سب سے زیادہ موضوعِ بحث ہے وہ اس دوران ہونے والی ہلاکتیں اور زخمی ہونے والوں کی تعداد...
تاہم پولی کلینک کے ہی طبی عملے کے دو اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں ’پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے سے روکا تھا۔‘منگل کی شب جناح ایونیو پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے بعد وہاں سے تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو منتشر کر دیا گیا تھا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حکومتی وزیر عطا تارڑ نے ان الزامات کو پاکستان تحریک انصاف کا پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس یا رینجرز کی جانب سے گولیاں مارنے کے ثبوت موجود ہیں تو پی ٹی آئی ثبوت لائے۔
’میں نے سوچا یہ آنسو گیس کی شیلنگ والی فائرنگ ہو گی۔ لوگ بھاگ رہے تھے۔ پھر مجھے اپنے شوہر نظر آئے۔ وہ دونوں ہاتھ سڑک پر رکھے گھٹنوں کے بل ایسے بیٹھے ہوئے تھے۔ میں ان کی طرف بھاگی۔ ہر طرف فائرنگ ہو رہی تھی۔‘ جب ہم پمز پہنچے تو ہر طرف سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات تھے۔ وارڈز، ایمرجنسی رومز اور باہر کے دروازوں پر رینجرز اور پولیس کے اہلکار موجود تھے۔ ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی جبکہ وارڈز میں اگر پاکستان تحریک انصاف کے زخمی کارکنوں سے بات کرنےکی کوشش کی جاتی تو عملہ اس پر نظر رکھ رہا تھا۔
’میں ایکسپریس وے پر تھا۔ اچانک فائرنگ شروع ہوئی اور میرے سامنے کھڑے آدمی کے سر میں گولی لگی۔‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’میں نے خود اسے اپنے سامنے مرتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد اگلی دو گولیاں مجھے لگیں۔‘ امین خان کے اہلخانہ بھی وہیں موجود تھے جنھوں نے بتایا کہ پمز انتظامیہ مریض کا طبی ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی۔ ’ہم اپنے مریض کو بہتر ہسپتال منتقل کرنا چاہتے ہیں لیکن پمز ایڈمنسٹریشن ہمیں ان کا ریکارڈ اور فائل دینے سے انکار کر رہے ہیں۔‘
پولی کلینک میں ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ’بعض زخمی اس قدر تشویشناک حالت میں آئے کہ انھیں انیستھیزیا دینے کا انتظار کرنے کی بجائے ہمیں سرجریز شروع کرنی پڑیں۔ بہت سے مریض ایسے تھے جن کا خون بہت زیادہ بہہ چکا تھا۔‘ پولی کلینک کے متعدد ڈاکٹروں نے بی بی سی کو بتایا کہ شام سے ہی درجنوں کارکنان ہسپتال لائے گئے جنھیں گولیاں لگی تھیں۔ ’ان میں سے کئی ایسے تھے جو کہتے کہ ان کا نام کاٹ دیں اور کئی ایسے تھے جنھوں نے درخواست کی کہ ان کا نام ریکارڈ میں نہ ڈالا جائے۔‘
تحریک انصاف کی ’فائنل کال‘: کیا یہ بشری بی بی کی سیاست میں باقاعدہ انٹری ہے یا عمران خان کی کمی پورا کرنے کی کوشش؟
گرینڈ آپریشن بی بی سی عمران خان اسلام آباد زندگی کے موت پی ٹی آئی حکومت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیاپی سی بی نے جمعرا ت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کو پاکستان میں اسکردو ، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھ »
شری بی بی کی بہن نے اعلان کیا کہ شری بی بی کو اغوا کر لیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ شری بی بی اور علی امین گنڈا پور محفوظ ہیںشری بی بی کی بہن نے کہا کہ شری بی بی کو اغوا کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شری بی بی محفوظ ہیں۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کارکنان بشریٰ بی بی کی قیادت میں جی10 سگنل کی رکاوٹیں عبور کرگئےبانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو احتجاج کے لیے متبادل مقام پر جانے کی تجویز دی تھی، جس پر بشریٰ بی بی نے انکار کر دیا
مزید پڑھ »
خاوند کی رہائی کی جدوجہد، بشریٰ کی سیاسی زندگی کا سفر شروعنہ نہ کرتے کرتے بشریٰ بی بی سیاست کے رنگوں میں رنگ گئی ہیں
مزید پڑھ »
اظہر علی کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیایہ رول اظہر علی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہوگی، اس وقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں: پی سی بی
مزید پڑھ »
آئی پی ایل؛ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے ''اے آئی'' نے کتنی بولی لگائی؟پاکستانی کرکٹرز کیلئے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے دروازے بند کررکھے ہیں
مزید پڑھ »