اسلام آباد ہائیکورٹ: کرایہ داری ایکٹ مقدمے میں عرفان صدیقی بری
اسلام آباد: کرایہ داری ایکٹ مقدمے میں سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کو بری کر دیا گیا، پولیس نے اندراج مقدمہ میں غلطی تسلیم کر کے عرفان صدیقی کو ڈسچارج کیا جبکہ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی استدعا کردی۔
کرایہ دار کے کوائف تھانے میں نہ جمع کرانے پر جیل جانے والے عرفان صدیقی باعزت بری، پولیس نے سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف مقدمے میں غلطی تسلیم کرلی، معاہدے میں نام ہی نہیں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیجا۔ عرفان صدیقی کے خلاف قانون کرایہ داری ایکٹ مقدمے میں پولیس کی نااہلی سامنے آگئی، اسلام آباد انتظامیہ نے مقدمہ اندراج کے 4 ماہ بعد غلطی تسلیم کرلی۔ پولیس رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ جس معاہدے کی بنیاد پر عرفان صدیقی کو گرفتار کیا گیا اس میں ان کا نام نہیں تھا۔ عرفان صدیقی کہتے ہیں مجھے ہتھکڑی لگاکر جیل میں ڈالا گیا اور آج کہہ دیا کہ کوئی قصور نہیں۔
مقدمہ سے عرفان صدیقی کو ڈسچارج کرنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی گئی جس کے بعد جسٹس عامرفاروق نے مقدمہ اخراج کی درخواست نمٹا دی تاہم عرفان صدیقی کے وکیل نے استدعا کی کہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست دینا آپ کا حق ہے آپ الگ درخواست دے سکتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے3 نئے ججزکے ناموں کی منظوری دیدی گئیتفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا جس میں جسٹس گلزاراحمد، جسٹس مشیرعالم، جسٹس عمرعطابندیال، جسٹس قاضی فائزشریک ہوئے۔اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس عامرفاروق اور وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھ »
ڈی سی اسلام آباد سے شہری کی انوکھی شکایتڈی سی اسلام آباد سے شہری کی انوکھی شکایت ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادیاسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست احکامات کے ساتھ نمٹادی
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی کا امکان - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیااسلام آباد ہائیکورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا IHC Pakistan Prisoners AllPakistan SickPrisoners Lists CJP pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI PTIofficial Farogh_NaseemPK
مزید پڑھ »