اسلامو فوبیا سے جڑا بیانیہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے: فردوس عاشق اعوان ARYNewsUrdu FirdousAshiqAwan
اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئیں، معاون خصوصی جدہ میں تنظیم اسلام تعاون کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی اور مختلف تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ روانگی سے قبل انھوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے ساتھ جڑا بیانیہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، تمام اسلامی ممالک کو جامع مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بطور بانی رکن پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ فعال اور متحرک کردار ادا کیا۔ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی، مقبوضہ کشمیر اور بابری مسجد کے فیصلے پر آواز اٹھاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے ساتھ جڑا بیانیہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ تمام اسلامی ممالک کو جامع مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔ اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ دنیا بھر میں روشناس کروانا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کسی کے خلاف نہیں ہیں: اسد عمرچین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کسی کے خلاف نہیں ہیں: اسد عمر AsadUmar PressConference Pakistan China pid_gov MoIB_Official Asad_Umar PTIofficial
مزید پڑھ »
سیب کے سرکے کے 15 زبردست طبی فوائد - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
یاسر کے کینگروز دیس میں پہلی بار 4 شکار، سٹیو سمتھ کے اعصاب پر سوار
مزید پڑھ »
طلال چوہدری کی سزا کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرراسلام آباد : سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربینچ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی سزا کےخلاف نظرثانی درخواست پر 28نومبر کو سماعت کرے گا،
مزید پڑھ »