اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کے حکم معطلی میں توسیع کر دی۔ حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کے نادرا کے فیصلے پر 29 اکتوبر 2019 کو حکم ا
متناع جاری ہوا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم امتناع میں توسیع کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے حافظ حمد اللہ و دیگر فریقین کے دلائل کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے شناختی منسوخی کے نادرا کے فیصلوں کے خلاف منسلک دیگر کیسز پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نادرا نے موقف اپنایا کہ حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ کینسل کیا، شہریت منسوخ کرنا ہمارا دائر کار نہیں ہے، نادرا میں نہ حافظ حمد اللہ کے شناختی کارڈ نہ فیملی کے لنک کا پرانا ریکارڈ ملا ہے۔
نادرا کی جانب سے موقف میں کہا گیا کہ 12 دسمبر 2018 کو سیکیورٹی ادارے کی جانب سے حافظ حمد اللہ کو افغان نیشنل قرار دیا گیا تھا، گیارہ اکتوبر کو سیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا حافظ حمد اللہ کی دستاویزات بوگس ہیں۔ یاد رہے حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کے نادرا کے فیصلے پر 29 اکتوبر 2019 کو حکم امتناع جاری ہوا تھا جس کے بعد نادرا نے حافظ حمد اللہ کے شناختی کارڈ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے شہریت منسوخ کر دی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عدالتی
مزید پڑھ »
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری کورونا کا شکاراسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے سیکریٹری اسد کھوکھر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ: چیف جسٹس کے سیکریٹری میں کرونا وائرس کی تشخیصاسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکریٹری اسد کھوکھر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، چیف جسٹس کے سیکریٹری بلاک کو سیل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس رپورٹ پبلک کرنے کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا، سنگین جرائم کی تفتیش میں تاخیر اور مشکلات پر اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھ »
سنگین جرائم کی تفتیش میں تاخیرپر اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں اہم انکشافات،ہائیکورٹ کا رپورٹ پبلک کرنے کا حکماسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنگین جرائم کی تفتیش میں تاخیراورمشکلات پر اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں اہم انکشافات ہوئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت
مزید پڑھ »
اسلام آباد، کورٹ ملازم کی سرکاری اور نجی لیب کی کورونا رپورٹ میں تضاداسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازم کی سرکاری اور نجی لیبارٹری اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر سے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس میں تضاد سامنے آ گیا، سرکاری لیب نے ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو دی تو نجی لیب نے اپنی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص نہ ہونے کی رپورٹ تھما دی۔
مزید پڑھ »