اسموگ سے نمٹنے کے لیے کمشنر لاہور نے بڑی تجویز دے دی ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق اسموگ کی روک تھام کے لیے کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے مصنوعی بارش کے حوالے سے سمری سیکرٹری فنانس کو بھجوا دی۔ سمری میں مصنوعی بارش کے لیے اخراجات کا تخمینہ35 کروڑ بتایا گیا۔
ماہرین کے مطابق مصنوعی بارش برسانے کے لیے بادلوں کا ہونا ضروری ہے، تمام بادل برسنے والے بھی نہیں ہوتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر اور نومبرمیں بارشیں کم ہوتی ہیں، اس ماہ میں مصنوعی بارشوں کے تجربے کم کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ جہازوں کے ذریعے بادلوں میں سوڈیم کلورائیڈ کا محلول برسایا جاتا ہے، کیمیکل ری ایکشن کے بعد یہ عمل بادلوں کے برسنےکا سبب بنتا ہے۔لاہور میں اسموگ کا راج
خیال رہے کہ رواں برس سموگ پر قابو پانے کے لیے فصلوں کی باقیات، کچرا، ٹائر اور پولی تھین جلانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی جبکہ اینٹوں کے بھٹوں کو بھی چند ماہ کے لیے بند کیا گیا جو سموگ کی اہم وجہ ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے 2 روز قبل اسموگ سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹوں اور آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب کے متعدد شہروں میں اسموگ کے ڈیرے | Abb Takk News
مزید پڑھ »
لاہور ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اسموگ کے باعث آج سکول بندلاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اسموگ کے باعث آج سکول بند Smog Forces Govt Close Schools Lahore Faisalabad Gujranwala PTIOfficialLHR ClimateActionPk EPD_Punjab PTIofficial pid_gov Lahore
مزید پڑھ »
لاہور ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اسموگ کے باعث آج سکول بندلاہور ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اسموگ کے باعث آج سکول بند Read News Lahore Gujranwala Faisalabad Smog School RemainClosed
مزید پڑھ »