رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 780 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کرائی گئیں، سی ٹی او لاہور
اسموگ تدارک مہم کے حوالے سے لاہور میں بغیر ترپال اور بغیر دیگر حفاظتی اقدامات کے ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر دھوان چھوڑنے والی گاڑیوں کا داخلہ بندکر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور کے حکم پر سرکل افسران نے رات گئے داخلی و خارجی راستوں کے وزٹس کیے، ڈی ایس پی نوانکوٹ رانا یونس نے ٹھوکر نیاز بیگ اور بابو صابو پر آپریشن کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان کی بجائے بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 780 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کرائی گئیں، کسی بھی ہیوی ٹریفک کو مقررہ اوقات سے قبل لاہور شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق رواں ماہ 5 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے جبکہ ریت، مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 05 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان کیا گیا اس ے علاوہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 1402 جبکہ انتہائی خستہ حال 210 فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروائے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے شہروں سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رات کے وقت آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وسائل کے درست استعمال کیلیے مختلف محکموں کی سرکاری مشینری کی فزیکل تصدیق شروع، مرتضیٰ وہابتصدیقی عمل کے دوران کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے والی گاڑیوں اور مشینری کا ماہانہ ایندھن بند کردیا جائے گا
مزید پڑھ »
راولپنڈی؛ ٹرنک سے سرکٹی لاش ملنے کا واقعہ، بہنوئی کو قتل کرنیوالا سالا گرفتارتفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ملزم بہنوئی کی ٹریکٹر ٹرالی فروخت کرنا چاہتا تھا ، پولیس
مزید پڑھ »
میرے عزیز ہم وطنو کی پکار اور عدلیہ کا کردارجیسے اسٹئبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے ایسے ہی عدلیہ کی سیاست اور آئین میں دراندازی کا راستہ بند کرنا ضروری ہے
مزید پڑھ »
لاہور؛ اسموگ کے تدارک کیلیے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، آتش بازی پر مکمل پابندیمحکمہ ماحولیات نے اسموگ کے اثرات میں کمی کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی
مزید پڑھ »
اسلام آباد: ایس سی او اجلاس کے دوران 15 اور16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری14 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے: اسلام آباد ٹریفک پولیس
مزید پڑھ »
بھارت میں سمندری طوفان کا خطرہ، 10لاکھ افراد گھر چھوڑنے پر مجبور، تعلیمی ادارے بندریاست بنگال اور اڑیسہ میں سمندری طوفان دانا کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو بھی سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے
مزید پڑھ »