اسموگ اور موسمی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، سی ای او پاکستان ریلویز

پاکستان خبریں خبریں

اسموگ اور موسمی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، سی ای او پاکستان ریلویز
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کا ای کچہری میں عوام الناس کے سوالوں کا جواب

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے ای کچہری میں عوام الناس کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی ٹرینیں آج کل بنیادی طور پر اسموگ اور موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں پاکستان ریلوے کا آپریشن تب بھی آچل رہا ہوتا ہے جب ایئرپورٹس اور موٹر ویز بند ہوتے ہیں ہمیں تاخیر سے زیادہ مسافروں کے جانی تحفظ کی فکر ہوتی ہے۔

عامر علی بلوچ نے کہا کہ میں ٹرینوں کے اوقات کار کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ہم ان تمام وجوہات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی وجہ سے آمد ورفت کے اوقات متاثر ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے آئندہ تمام ٹرینوں میں تعینات ٹرین مینیجرز کا نام اور فون نمبر واضح طور پر ٹرین میں لکھا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دو سے تین ٹرینیں اپ گریڈ کر کے سسٹم میں شامل کی جائیں گی اور مزید ایک ٹرین کم اسٹاپجز کے ساتھ چلانے کا ارادہ ہے۔

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز نے کہا کہ مسافروں کو سہولتیں پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی استطاعت کار کے مطابق دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ سی ای او ریلوے نے کہا کہ ریجنل کنکٹیوٹی کے پراجیکٹ اربوں ڈالر کے ہوتے ہیں اور اس ضمن میں مختلف پراجیکٹس پر بات چیت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول پراجیکٹ پر بھی کام تیزی سےجاری ہے۔Nov 19, 2024 01:36 AMNov 19, 2024 04:55 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث پروازیں متاثر، ٹرینیں بھی تاخیر کا شکارپنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث پروازیں متاثر، ٹرینیں بھی تاخیر کا شکارملک بھر میں کل 36 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں: حکام
مزید پڑھ »

اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسے ختم کرنے میں بہت عرصہ لگے گا: وزیراعلیٰ پنجاباسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسے ختم کرنے میں بہت عرصہ لگے گا: وزیراعلیٰ پنجاباسموگ کے باعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، فصلوں کی باقیات کا جلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے: لاہور میں تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکارپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکارپاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا ہے لیکن تاحال ٹاس نہ ہوسکا جب کہ پچ کو کور سے ڈھانپ دیا ہے
مزید پڑھ »

پنجاب میں دھند کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی کئی ٹرینیں تاخیر کا شکارپنجاب میں دھند کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی کئی ٹرینیں تاخیر کا شکارتاخیر کے باعث ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے
مزید پڑھ »

پنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 11 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکارپنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 11 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکارکراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر آمد و روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں: ایوی ایشن ذرائع
مزید پڑھ »

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون عائلہ مجید صدر منتخباے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون عائلہ مجید صدر منتخباے سی سی اے کی پہلی پاکستانی خاتون صدر منتخب ہوکر تاریخ رقم کرنے والی عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او ہیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 16:51:05