اسموگ تدارک کیس؛ تعلیمی ادارے بند ہیں تو پھر تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہی، لاہور ہائیکورٹ

پاکستان خبریں خبریں

اسموگ تدارک کیس؛ تعلیمی ادارے بند ہیں تو پھر تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہی، لاہور ہائیکورٹ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

لاہور میں بہت سی جگہ پر تعمیرات ہو رہی ہیں، تعمیرات کا ہونا اسموگ کی سب سے بڑی وجہ ہے، جسٹس شاہد کریم

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ آرڈر کیا تھا ان دو ماہ میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا؟ تعلیمی ادارے بند ہیں، سب کچھ سامنے ہیں تو تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہی۔

جسٹس شاہد کریم نے سوال کیا کہ 400 گاڑیوں کی انسپکشن کے نیتجے میں کتنی گاڑیاں ٹھیک حالت میں نہیں تھی؟ وکیل پنجاب حکومت نے جواب دیا کہ 42 گاڑیاں انسپکشن میں فیل ہوئی ہیں، پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انسپکشن کے لیے مطلع کر دیا گیا ہے، کل چونکہ اتوار تھا اس لیے سیکریٹری ٹرانسپورٹ ہدایات جاری نہیں کر سکے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کیا کام ہے، اتوار کو بیٹھ نہیں سکتے تھے کیا، ایڈووکیٹ جنرل کی میٹنگ میں کیا طے ہوا، آپ مجھے بولتے تو میں اتوار کو عدالت لگا لیتا۔ جسٹس شاہد کریم نے سوال کیا کہ بس اسٹینڈ پر گاڑیوں کو چیک کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ گاڑیوں کا دھواں چیک کیا جاتا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ٹرانسپورٹ محکمے سے کوئی عدالت میں نہیں ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں موجود نہیں ہے، یہ اس طرح حکومت معاملے کو سیریس لے رہی ہے؟

پنجاب حکومت کے وکیل سے عدالت نے استفسار کیا کہ اس وقت پنجاب میں ایمرجنسی ہے آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ اور دھند کا راج، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز بندملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ اور دھند کا راج، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز بندشدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے ایم 2، ایم 3، ایم 5 اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی
مزید پڑھ »

پنجاب میں اسموگ بے قابو، سرکاری میٹنگز بھی آن لائن کرنے کا فیصلہپنجاب میں اسموگ بے قابو، سرکاری میٹنگز بھی آن لائن کرنے کا فیصلہلاہور سمیت پنجاب کے متاثرہ دیگر اضلاع میں ہائرسکینڈری سطح تک کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند ہوں گے
مزید پڑھ »

کراچی میں ذائقے، نفاست اور ثقافت سے بھرپور ایرانی کیفے کیوں بند ہو رہے ہیں؟کراچی میں ذائقے، نفاست اور ثقافت سے بھرپور ایرانی کیفے کیوں بند ہو رہے ہیں؟کراچی میں جب سنیما گھروں کی تعداد بڑھی تو اس کے ساتھ ایرانی ریستورانوں نے بھی فروغ پایا، جہاں لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ بھی جاتے رہے ہیں شہر میں مڈل کلاس کے لوگوں کے لیے یہ تفریح کا ایک اہم ذریعہ رہے ہیں۔
مزید پڑھ »

لاہور؛ اسموگ کی وجہ سے ایم-5، لاہور-سیالکوٹ موٹروے بندلاہور؛ اسموگ کی وجہ سے ایم-5، لاہور-سیالکوٹ موٹروے بندشہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اورغیرضروری سفر سے گریز کریں، ترجمان موٹروے پولیس
مزید پڑھ »

پنڈی میں مزید 112 طلبہ کیخلاف مقدمہ درج، جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند، فیڈرل بورڈ کے امتحانات ملتویپنڈی میں مزید 112 طلبہ کیخلاف مقدمہ درج، جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند، فیڈرل بورڈ کے امتحانات ملتویپنجاب حکومت نے آج صوبےبھر میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے
مزید پڑھ »

اسموگ: پنجاب کے کئی اضلاع میں اسکولز ، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاریاسموگ: پنجاب کے کئی اضلاع میں اسکولز ، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاریان اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت اور اے لیولز تک 7 سے 17 نومبرتک بند رہیں گے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-23 17:56:51