کراچی میں ذائقے، نفاست اور ثقافت سے بھرپور ایرانی کیفے کیوں بند ہو رہے ہیں؟

پاکستان خبریں خبریں

کراچی میں ذائقے، نفاست اور ثقافت سے بھرپور ایرانی کیفے کیوں بند ہو رہے ہیں؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 118 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 50%
  • Publisher: 59%

کراچی میں جب سنیما گھروں کی تعداد بڑھی تو اس کے ساتھ ایرانی ریستورانوں نے بھی فروغ پایا، جہاں لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ بھی جاتے رہے ہیں شہر میں مڈل کلاس کے لوگوں کے لیے یہ تفریح کا ایک اہم ذریعہ رہے ہیں۔

’طشتری میں سفید ابلے ہوئے چاول، ان کے اندر کباب، ساتھ میں ایک سینکا ہوا ٹماٹر، ہری مرچ اور ان پر بٹر پیپر میں لپٹی ہوئی مکھن کی ٹکیا۔‘

بمبئی بازار میں ان کے دفاتر اور دکانیں تھیں۔ ان میں مسلمان، پارسی اور بہائی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ تھے۔ یوں بتدریج ہوٹل اور بیکری کے کام سے وابستہ افراد کی تعداد بڑھتی گئی۔ کچھ ہی عرصے بعد شہر کے معروف ریستوران اور بیکریاں ایرانی ہی چلا رہے تھے۔ عباس اپنے ریستوران کے پکوانوں کے ذائقے میں بدلاؤ پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’پہلے یہاں بہت سے ایرانی گاہک آتے تھے تو چند کھانے خالص ایرانی تھے۔ جب سے ایرانی گاہکوں کا آنا کم ہوا تو مجبوری میں انھوں نے پکوان کی ترکیب میں مرچ مسالہ بڑھا دیا، جیسے چلو کباب، چلو تکہ وغیرہ سب وہ ہی ہے لیکن اس میں مسالوں کا اضافہ کر دیا۔

’کیفے مبارک‘ کے سامنے ہی ’پہلوی ریستوارن‘ موجود ہے جو اس وقت بریانی اور فاسٹ فوڈ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے تاکہ نوجوان کسٹمرز کو متوجہ کر سکیں۔ ان کے ساتھ ہی ’کیفے درخشاں‘ پر دیگر پاکستانی کھانے دستیاب ہیں۔خیر آباد ہوٹل کے مالک عباس علی کہتے ہیں کہ کراچی میں پراپرٹی کی قدر و قیمت بڑھ گئی تو عمارتوں کے مالکان نے ایک ایک کر کے سب کو نکال دیا’کیفے مبارک‘ کے مالک یوسف علی بتاتے ہیں کہ ایرانی ہمیشہ سے اپنے ریستورانوں کی صفائی ستھرائی کے لیے مشہور رہے ہیں۔ یہ ان کی خصوصیت اور ثقافت کا حصہ بھی ہے،...

’ان کیفیز یا ریستورانوں میں داخل ہوتے ہی تو جو کاونٹر ہوتا اس کی بڑی مرکزی حیثیت ہوتی تھی۔ مالک کو پتہ ہوتا تھا کہ روز کون سا کسٹمر آتا ہے کون کیا کھاتا ہے، کون کس قسم کی چائے پیتا ہے۔ جس سے اس کا اپنے کسٹمر کے ساتھ ایک قسم کا تعلق بن جاتا۔‘ ’ان الماریوں کے اندر آپ کو کٹلری نظر آتی تھیں۔ مختلف سائز کی پلیٹیں، طشتریاں، کیتلی، چائے کے کپ، گرین ٹی کے لیے الگ کپ تھے، وہ ہر چیز کو شیشے کی الماریوں میں رکھتے تھے تاکہ کسٹمر کو یہ محسوس ہو کہ یہ آپ کا اپنا گھر ہے۔‘

صلاح الدین کہتے ہیں کہ ’دیگر ہوٹلوں کے مقابلے میں یونائیٹڈ کافی ہاؤس کے معیار میں زمین آسمان کا فرق تھا، چاہے وہ کھانا ہو، چائے ہو یا کافی۔ ان کے کھانے کا ذائقہ اور معیار بہترین تھا اور نرخ بھی مناسب تھے۔‘ عباس علی کہتے ہیں کہ جو بزرگ تھے وہ فوت ہو گئے یا ایران منتقل ہو گئے، نوجوان اس کاروبار میں آنا پسند نہیں کرتے کیونکہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا شناختی کارڈ نہیں بنتا، ہم بینک اکاونٹ نہیں کھول سکتے۔

ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی عدم برداشت کی صورتحال کی سنگینی کی وجہ سے ایرانی ہوٹل کے مالکان بات کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔’کیفے مبارک‘ کے مالک یوسف علی بھی اتفاق کرتے ہیں کہ نوجوان اس کاروبار میں آنا نہیں چاہتے اس لیے وہ دیگر شعبوں کی طرف چلے گئےآرکیٹیکٹ اور ریسرچر ماروی مظہر ایرانی ریستوارنوں کی کراچی کے ورثے سے گمشدگی کو اس کی روح اور شناخت کا نقصان قرار دیتی ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

روس کو یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک کون سے ہیں؟روس کو یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک کون سے ہیں؟ایران، شمالی کوریا اور چین یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کے اسلحہ خانے کو گولہ بارود اور کاماکازی ڈرونز جیسے ہتھیاروں سے لیس کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔
مزید پڑھ »

سندھ کی تمام 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروعسندھ کی تمام 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع14ستمبر سے سندھ کے شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے علاوہ کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں
مزید پڑھ »

گھر کے کارپٹ بچوں کے لیے خطرہ قرارگھر کے کارپٹ بچوں کے لیے خطرہ قرارمائیکرو پلاسٹک جدید کارپٹ میں سے رگڑ، ویئر اور ٹیئر، پرانے ہونے اور دھلائی کے طریقوں کی وجہ سے خارج ہو سکتے ہیں
مزید پڑھ »

مارک زکربرگ ایمازون کے بانی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئےمارک زکربرگ ایمازون کے بانی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے2024 مارک زکربرگ کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے اور وہ رواں برس کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔
مزید پڑھ »

راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بلاک، موبائل اور میٹرو بس سروس بھی بندراولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بلاک، موبائل اور میٹرو بس سروس بھی بندراولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، مری روڈ تین دن سے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہے
مزید پڑھ »

مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تیاریاںمزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تیاریاںوفاقی حکومت کاحجم اوراخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام ہو رہا ہے جس میں اداروں کو بند کرنا، نجکاری اور ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-23 22:27:21