شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اورغیرضروری سفر سے گریز کریں، ترجمان موٹروے پولیس
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم-5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں اور گاڑی چلاتے ہوئے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹرویز اور دیگر راستوں کا استعمال کرنے والے افراد اسموگ کی وجہ سےغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔Nov 08, 2024 06:21 PMبحریہ ٹاؤن کراچی میں شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد، کم عمر طلبہ نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیاخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور میں اسموگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذنوٹیفکیشن کے مطابق گرین لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں 4 نومبر سے سرکاری ونجی دفاتر ورک فرام ہوم کے انتطامات یقینی بنائیں گے
مزید پڑھ »
اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسے ختم کرنے میں بہت عرصہ لگے گا: وزیراعلیٰ پنجاباسموگ کے باعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، فصلوں کی باقیات کا جلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے: لاہور میں تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
فضائی آلودگی میں لاہور کا پہلا نمبر، آئندہ 3 روز صورتحال مزید بدترین ہونے کا خدشہمشرق سے مغرب کی طرف بھارت سے آنے والی اسموگ آلودہ ہوائیں لاہور اور ملحقہ پاکستانی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں: امریکی موسمیاتی ادارہ
مزید پڑھ »
خراب فضائی معیار ، وسطی پنجاب مضر صحت اسموگ کی لپیٹ میں آگیالاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے جس کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے
مزید پڑھ »
ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی، مستقبل کے خطراتلاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور جیسے بڑے شہر اسموگ میں ڈوبے رہتے ہیں
مزید پڑھ »
وفاق اور سندھ میں کراچی تا سکھر ایم 6 موٹروے کی تعمیر پر اتفاقوفاق اور سندھ نے نجی اور سرکاری شعبے کی شراکت داری سے کراچی تا سکھر ایم 6 موٹروے کی تعمیر پر اتفاق کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »