اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے لیے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مظاہرے ويڈيو لنک: DailyJang
کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے لیے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے جس میں بڑی تعداد میں طلبہ، سیاسی پارٹیوں کے ورکرز، وکلاء، سول سوسائٹی کے اراکین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس یونینز پر پابندی جمہوریت کیخلاف ہے،بلاول بھٹو کا بھی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی طلبہ یونینز کی بحالی کی حامی ہے یونیورسٹی نجکاری کاسلسلہ ختم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے۔ کراچی میں ریگل چوک پر مختلف جامعات کے طلبہ کی جانب سے طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے طلبہ ’’یکجہتی مارچ‘‘ کیا گیا جس میں طلبہ تنظیموں سمیت مختلف یونیورسٹیز کے طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریگل چوک طالبات کے انقلابی نعروں سے گونچ اٹھا۔
اس موقع پر طالبعلموں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور فوری طلبہ یونین بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کو کاروبار میں تبدیل کرکے تعلیمی معیار کو نچلی سطح تک لایا گیا ہے اور معیاری تعلیم اتنی مہنگی کردی گئی ہے کہ مزدور طبقہ تو دور متوسط طبقے کے لیے بھی تعلیم کا حصول مشکل بن گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فواد چوہدری کا طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلانفواد چوہدری کا طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلان تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو نے طلبہ مارچ اور یونینز کو بحال کرنے کی حمایت کردیاسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے طلبہ مارچ اور یونینز کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سٹوڈنٹس یونین کی حمایت کی ہے۔