سربراہ نیشنل پارٹی حاصل بزنجو کہتے ہیں سازش کے ذریعے کسی اور گروپ کو حکومت دی گئی تو وہ بھی ڈیلیور نہیں کر سکے گی، صدارتی نظام لانے والوں کی خواہش پہلے پوری ہوئی نہ اب ہوگی
۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا نتیجہ پہلے سے بھی برا ہوسکتا ہے، جس کو بھی سلیکٹ کرکے لائیں گے وہ ڈیلیور نہیں کرسکے گا۔ صدارتی نظام کی بازگشت پر انہوں نے کہا کہ یہ خواہش نہ پہلے پوری ہوئی نہ اب پوری ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان سے ڈیل کا کوئی علم نہیں۔
میر حاصل بزنجو نے بتایا کہ ان کی جماعت کے صوبائی جنرل سیکریٹری ادریس خٹک کو 13 نومبر کو صوابی انٹر چینج سے اغوا کیا گیا لیکن ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت ادریس خٹک کے لاپتہ ہونے کے واقعے کا نوٹس لے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اجازت کے بغیر بچہ پیدا کرنے پر خاتون شوہر کیخلاف عدالت پہنچ گئیدبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک بھارتی شخص نے اپنی بیوی کی اجازت کے بغیر
مزید پڑھ »
کسی جماعت کے ساتھ اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں کر رہے،الیکشن کمیشنکسی جماعت کے ساتھ اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں کر رہے،الیکشن کمیشن تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
سیب کے سرکے کے 15 زبردست طبی فوائد - Health - Dawn News
مزید پڑھ »