اطراف کے ماحول سے خود بخود سیکھنے والے روبوٹ کا ایک نیا منصوبہ
ایلفابیٹ ایکس نے روزمرہ کاموں کے لیے روبوٹ بنانے کا ایک بڑا منصوبہ شروع کردیا ہے تصویر میں کوڑا الگ کرنے والا روبوٹ نمایاں ہے سابقہ گوگل ایکس اور حال میں ایلفابیٹ ایکس کے نام سے قائم کمپنی نے اپنا ایک وسیع منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت وہ عام کاموں کے لیے ایسے روبوٹ تیار کرے گی جو ازخود اپنے ماحول سے سیکھ سکیں گے۔
ایوری ڈے روبوٹ پروجیکٹ کے نام سے جاری اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ روبوٹ میں ایک مرتبہ الگورتھم شامل کیا جائے گا جبکہ وہ کیمرے کی مدد سے ماحول کو دیکھے گا اور سیکھے گا۔ اس طرح بار بار ہر کام کے لیے روبوٹ کو کوڈ دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ایک منصوبے کے تحت ان روبوٹ کو دفاتر اور کام کی دیگر جگہوں پر استعمال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اشیا چھانٹنے اور کوڑا کرکٹ الگ کرنے والے روبوٹ بنائے گئے ہیں۔ اس کا تصور یہ ہے کہ روبوٹ روزانہ کے ہلکے پھلکے کاموں میں انسانوں کی مدد کرسکے اور ایک ہی الگورتھم سے اپنا کام کرسکے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ روبوٹ اب تک مخصوص کاموں کے لیے ہی بنائے جاتے رہے ہیں۔ پھر روبوٹ کو انسانوں سے بھرے دفاتر اور شاپنگ مال وغیرہ میں کام کرنے میں شدید دقت پیش آتی ہے۔ اسی بنا پر گھریلو یا کارکن روبوٹ کی تیاری کے لیے بالکل نئے فلسفے اور ٹیکنالوجی کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ ایلفابیٹ ایکس نے اس ضمن میں اپنا پہلا قدم رکھا ہے۔
اگرچہ کمپنی نے اس منصوبے کے لیے خطیر رقم رکھی ہے لیکن ان کے مطابق اب بھی اس کی عملی منزل بہت دور ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے کئی ماحول میں روبوٹ کو گزارا جائے گا اور اس کے بعد ان کی خرابیاں دور کی جائیں گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انو ملک جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد انڈین آئڈل سے الگ - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
لاہور میں شادی سے تین روز قبل فائرنگ سے 24 سالہ لڑکی قتل - ایکسپریس اردوحملہ آور زبردستی لڑکی کو اپنے ساتھ لےگئے اور کچھ دورجاکرگولیاں ماردیں
مزید پڑھ »
پشاور سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئیپشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال
مزید پڑھ »
پشاور سے شارجہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بال بال بچ گئیکراچی: (دنیا نیوز) پشاور سے شارجہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بال بال بچ گئی، طیارے کے اڑان بھرنے کی کچھ ہی دیر بعد طیارے کے سسٹم ٹرپ کر گئے، پائلٹ نے طیارہ بحفاظت واپس اتار لیا۔
مزید پڑھ »