اعظم خان سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اکثر اپ لوڈ کرتے تھے، شائقین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری تھا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز کا صفایا کر دیا۔
قومی بلے باز سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اکثر اپ لوڈ کرتے تھے، گزشتہ چند دنوں سے ان کی فٹنس کے باعث شائقین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری تھا۔قومی بلے باز کو انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کے باعث بھی شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا، اعظم خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اب کوئی تصویر یا ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور شاداب خان کی کارکردگی پر تنقید کی تھی۔ سابق کرکٹر سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ قومی بلے باز فٹنس کے مسائل اور شارٹ بال کھیلنے میں جدوجہد کرنے پر خود تنقید کی دعوت دیتے ہیں۔سلمان بٹ نے اعظم خان کی وکٹ کیپنگ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی انہوں نے دو اہم کیچز ڈراپ کیے۔
انہوں نے کہا کہ شارٹ بال کھیلتے ہوئے ان کی آنکھیں بند ہوگئیں، میرے خیال میں اعظم خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا چاہیے ورنہ ان کے لیے کھیلنا بہت مشکل ہوجائے گا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ شاداب خان کبھی کبھار اچھی کارکردگی کے باوجود نمبر چار پر بیٹنگ کے لیے موزوں نہیں ہے۔اسکواش کے میدان میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
9 مئی حملے: تحریک انصاف کے درجنوں رہنماؤں نے تشدد کو ہوا دی، 300 سے زائد مقامات پر احتجاج ہواعمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر اُن کی حراست کے متعلق جھوٹ پھیلانے اور لوگوں کو تشدد کی ترغیب دی: رپورٹ
مزید پڑھ »
ماہرہ خان کی اذان سمیع کیساتھ رومانوی ویڈیو وائرلویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ماہرہ خان اور اذان سمیع پر کڑی تنقید کی
مزید پڑھ »
بادشاہ نے ہنی سنگھ کیساتھ طویل عرصے سے جاری جھگڑا ختم کردیاہنی سنگھ اور بادشاہ نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹس جاری کی تھیں
مزید پڑھ »
سابق کپتان شاداب اور اعظم خان پر برس پڑےسلمان بٹ نے اعظم خان کی وکٹ کیپنگ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی انہوں نے دو اہم کیچز ڈراپ کیے۔
مزید پڑھ »
بابر اعظم کے ایک اوور میں 4 بلند و بالا چھکے! ویڈیو وائرلکپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے بینجمن وائٹ کو چار چھکے کیا مارے ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی۔
مزید پڑھ »
والدہ ہی میرے لیے بولڈ لباس خرید کر لاتی ہیں، اداکارہ سعیدہ امتیازسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سعیدہ امتیاز پر سخت تنقید کی جارہی ہے
مزید پڑھ »