چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور وہ بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ان کے لیے آئیڈیل ہیں اور یہاں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ شاہدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، حالانکہ بدقسمتی سے وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔انہوں نے افغانستان میں کرکٹ کے حوالے سے پائے جانے والے غلط تاثر کو بھی رد کیا اور کہا کہ افغانستان میں کرکٹ کے لیے گراؤنڈز، اکیڈمیاں، ہائی پرفارمنس سینٹرز سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔
دوسری طرف جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باؤما نے افغانستان کے اسپن باؤلرز کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ افغان اسپنرز جنوبی افریقا کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی وکٹ بیٹرز کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے، ہم ہر میچ کو ایک ناک آؤٹ میچ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا ارادہ صرف تین نہیں بلکہ پانچ میچ کھیلنے کا ہے۔Feb 19, 2025 09:44 AMویرات کوہلی کونسا بڑا ریکارڈ بنانے سے رہ گئے26 نومبر احتجاج؛ شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیعخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخبپاکستان کو سی پی اے ایشیا کا ریجنل سیکرٹریٹ قرار دے دیا گیا
مزید پڑھ »
عامر خان کے بیٹے جنید خان رکشے میں سفر کیوں کرتے ہیں؟جنید خان نے رکشے کو پسندیدہ سواری قرار دے دیا
مزید پڑھ »
بھارتی یوم جمہوریہ؛ سکھوں کا امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہمظاہرین نے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل قرار دے دیا
مزید پڑھ »
محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے تعلقات پر خاموشی توڑ دیشامی نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اصل دشمن قرار دے دیا
مزید پڑھ »
راشد لطیف کا کہنا ہے: راشد خان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بڑے کرکٹر ہیںقومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے افغان اسپنر راشد خان کو سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بڑا کرکٹر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشد خان کی وجہ سے افغانستان ٹیم کو صحیح معنوں میں شہرت ملی۔ انہوں نے افغان ٹیم کو مشورہ دیا کہ انہیں اب اپنی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اسکے لیے انہیں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچز کھیلنا چاہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان نے افغان واپسی کے دوران ناروا سلوک کے دعوے کو مسترد کر دیاپاکستان کے دفتر خارجہ نے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے دوران ان کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے افغان ناظم الامور کے دعوے کو غلط قرار دے کر مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے اور افغان باشندوں سے متعلق روایتی مہمان نوازی کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت کم بین الاقوامی تعاون کے باوجود اپنے وسائل اور خدمات جیسے کہ تعلیم اور صحت کا اشتراک کیا ہے۔
مزید پڑھ »