افغان طالبان اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ پُرتشدد کارروائیوں میں کمی کے لیے امریکا طالبان معاہدہ طے ہو گیا ہے، معاہدے کے تحت طالبان ایک ہفتے تک پُرتشدد کارروائیوں میں کمی لائیں گے۔
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے 7 روزہ جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان مسئلے کا حل سیاسی ہے، معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ اس معاہدے کے بعد پُرتشدد کارروائیوں میں کمی پر مذاکرات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے، معاہدے کے ذریعے امریکی فوج کی خاصی تعداد میں واپسی کی راہ ہم وار ہوگی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدہ جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ طالبان نے جو یقین دہانی کرائی ہے اس کی پاس داری کی جائے۔میونخ میں افغان صدر اشرف غنی اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ملاقات میں افغان امن مذاکرات اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ طالبان کو تشدد میں کمی اور مذاکرات کے...
یاد رہے کہ تین دن قبل دوحہ میں افغان طالبان نے امریکا کو دھمکی دی تھی کہ جنگ بندی کی پیش کش کا جواب دیا جائے ورنہ مذاکرات سے نکل جائیں گے، طالبان نے امریکا کو 7 روز کے لیے جنگ بندی کی پیش کش کی تھی۔ طالبان کا کہنا تھا کہ عارضی جنگ بندی کا جلد جواب نہ دیا گیا توامن مذاکرات سے نکل جائیں گے، مذاکرات ختم کرنے کا انتباہ طالبان کے چیف مذاکرات کار عبدالغنی برادر نے دیا تھا۔
افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں 7 روز کے لیے پرتشدد کارروائیاں بند کرنے کی پیش کش کا مقصد فریقین کے درمیان مذاکرات کے تحت حتمی معاہدے کی طرف بڑھنا ہے۔ اس سے چند روز قبل عبدالغنی برادر نے افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمایندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی تھی، طالبان قطر دفتر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات اور مستقبل کے اقدامات پر بات ہوئی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہزاروں افراد کے قتل کے بعد امریکا اور طالبان میں مفاہمت کاامکانکابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں ہزاروں افراد کے قتل اور لاکھوں کو زخمی ہونے کے
مزید پڑھ »
امریکی سینیٹ نے امریکا کے صدر کے ایران پر حملے کے اختیارات محدود کردیئےامریکی سینیٹ نے امریکا کے صدر کے ایران پر حملے کے اختیارات محدود کردیئے US Senate Votes Limit Trump War Powers Iran POTUS StateDept USAO_SC DeptofDefense SenateFloor realDonaldTrump SenateDems
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ کے لیبیا میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود دوبارہ لڑائی چھڑ گئیاقوام متحدہ کے لیبیا میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود دوبارہ لڑائی چھڑ گئی UnitedNations Libya Ceasefire Fights UN
مزید پڑھ »
طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوگئی، امریکا - ایکسپریس اردوامریکا اور طالبان کے درمیان جزوی جنگ بندی پر آج سے عمل درآمد پر اتفاق
مزید پڑھ »
طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوگئی:امریکاطالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوگئی:امریکا America Afghanistan USForeignMinister MikePompeo PeaceTalk AfghanTaliban SecPompeo StateDept
مزید پڑھ »
بلاول پربنایا ہو کیس ہمارا نہیں، ن لیگ کے دور میں بنا تھا:فواد چوہدریبلاول پربنایا ہو کیس ہمارا نہیں، ن لیگ کے دور میں بنا تھا:فواد چوہدری Pakistan FawadChaudhry MediaTalk BilawalBhutto NAB Case PMLN PPP BBhuttoZardari MediaCellPPP pmln_org fawadchaudhry FawadPTIUpdates
مزید پڑھ »