آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں قابل قبول نہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ایسے حملوں کا موثر جواب دیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کو ژوب میں دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداکو زبردست خراج عقیدت کیا اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی سپاہیوں کی عیادت کی،آرمی چیف نے قوم کیلئے جوانوں کی خدمات و عزم کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ توقع رکھتے ہیں افغان حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی، افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے پرعملدرآمد یقینی بنائے۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی میں افغان شہریوں کی شمولیت پرتشویش ہے،افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں قابل قبول نہیں،پاکستان کی سکیورٹی فورسز ایسے حملوں کا مو¿ثر جواب دیں گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دہشت گرد کارروائیوں کا جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیرکوئٹہ: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھ »
سعودیہ کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالرز منتقل کردیےوزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاکستان کے عوام کی جانب سے یو اے ای کی قیادت کا مشکور ہوں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار
مزید پڑھ »
تکنیکی اور فنی تعلیم ہی خود مختاری کی جانب پہلا قدم ہے: جسٹس عمر عطا بندیالآبادی اور وسائل سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق کا مقصد عوام کوخوش رکھنا ہے، فرد کی
مزید پڑھ »
افغانستان میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں پر تشویش اور حملے ناقابل برداشت ہیں، مؤثر جواب دینگے: آئی ایس پی آرامید تھی عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے گی، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا ناقابل برداشت ہے: پاک فوج
مزید پڑھ »
پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات عدالت طلبانسداد دہشتگردی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ ہونے پر ڈی آئی جی
مزید پڑھ »
افغانستان میں یومیہ 100 ٹن خام تیل نکالا جائے گا طالبان وزیرطالبان نے ایک چینی کمپنی کی مدد سے شمالی افغانستان میں خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »